ٹریفک پولیس جھنگ کی قوانین کی خلاف ورزیوں پرکاروائیاں ماہ مئی میں 8281 چالان کئے گئے،40 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ،خلاف ورزیوں پر 12 مقدمات درج
ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔ڈی پی او جھنگ ملک طارق محبوب

جھنگ (سٹارنیوزآنلائن)ٹریفک پولیس جھنگ نے ماہ مئی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 8281 چالان کرتے ہوئے 40 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ کیا۔تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس جھنگ نے ماہ مئی میں قوانین کی خلاف ورزیوں پر کاروائی کرتے ہوئے اوورلوڈنگ پر 2688 چالان، کالے شیشوں کے استعمال پر574 چالان،ٹریفک کے بہاو میں خلل ڈالنے پر 142 چالان، لاپرواہی / خطرناک ڈرائیونگ پر 277چالان، بغیر لائسنس گاڑیوں کے 345چالان، پریشر ہارن کے استعمال پر 27، بغیر رجسٹریشن گاڑیوں کے 386 چالان، کم عمر ڈرائیونگ پر 29، بغیر روٹ پرمٹ گاڑیوں کے 103چالان، دوران ڈرائیونگ فون کے استعمال پر 119 چالان، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے 286 چالان کئے گئے۔ایل پی جی سلنڈر کے استعمال اور تیز رفتاری پر 12 مقدمات کا اندراج کیا گیا جبکہ16 ڈرائیونگ لائسنس اور 14 روٹ پرمٹ بھی معطل کئے گئے۔ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 8281 چالان کرتے ہوئے 40 لاکھ روپے سے زائد کا جرمانہ کیا گیا۔ڈی پی او ملک طارق محبوب کا کہنا تھا کہ قوانین پر عمل درآمد اورحادثات سے بچاو کیلئے خصوصی اقدامات عمل میں لائے جا رہے ہیں جبکہ ٹریفک قوانین پرسختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ ٹریفک ایجوکیشن یونٹ کے ذریعے شہریوں میں شعور اجاگر کیا جا رہا ہے کہ ٹریفک قوانین پر عمل کرنا ہر شہری کا فرض ہے۔

رپورٹ علی رحمان انصاری