ڈی پی اوملک طارق محبوب نے خواجہ سراؤں کی مدعیت میں درج زیر تفتیش مقدمات کی رپورٹ طلب کر لی،ملزمان کی عدم گرفتاری پر تفتیشی افسران کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ،قانون شکنوں کے خلاف قانونی کارروائیوں میں تیزی لانے کی ہدایات جاری

جھنگ ( سٹارنیوزآنلائن)ڈی پی اوملک طارق محبوب نے خواجہ سراؤں کی مدعیت میں درج زیر تفتیش مقدمات کی رپورٹ طلب کر لی،ملزمان کی عدم گرفتاری پر تفتیشی افسران کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ،قانون شکنوں کے خلاف قانونی کارروائیوں میں تیزی لانے کی ہدایات جاری، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورکے ویژن کے مطابق ڈی پی او ملک طارق محبوب ضلع بھر میں 24/7پولیسنگ جاری رکھے ہوئے ہیں،ڈی پی او روزانہ کی بنیاد پر ضلع بھر میں زیر تفتیش مقدمات کے حوالے سے ایک ایک مقدمہ کی پراگرس اور فالو اپ رپورٹ لیتے ہیں،گزشتہ روز ڈی پی او ملک طارق محبوب نے ضلع بھر کے تھانوں میں ایسے زیر تفتیش مقدمات کی رپورٹ طلب کی جن کے مدعی خواجہ سراء ہیں،ڈی پی او نے حکم دیا کہ خواجہ سراؤں کو ہر قسم کے تشدد کے حوالے سے قانون شکن آسان ہدف سمجھتے ہیں،خواجہ سراؤں کے جان و مال اور عزت و آبرو کو بھی ریاست کے قانون میں وہی تحفظ حاصل ہے جو دیگر شہریوں کو حاصل ہے،ڈی پی او ملک طارق محبوب نے کہا کہ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے تحفظ مراکز میں خواجہ سراؤں کا نمائندہ بٹھا کر انہیں احساس دلوایا ہے کہ وہ بھی معاشرے کا اہم ہی نہیں اہم ترین حصہ ہیں،ڈی پی او نے کہا کہ خواجہ سراؤں کی مدعیت کے مقدمات میں ملزمان کی عدم گرفتاری قانون شکنوں کو قانون شکنی کے مذید مواقع فراہم کرنے کے مترادف ہے،انہوں نے کہا کہ خواجہ سراؤں کی مدعیت کے مقدمات میں ملزمان کی عدم گرفتاری کی صورت میں تفتیشی افسران کو شو کاز نوٹس جاری کئے جائیں گے،ملزمان کی عدم گرفتاری کسی صورت برداشت نہیں،ڈی پی او نے حکم دیا کہ قانون شکنوں کے خلاف جھنگ پولیس قانونی کارروائیاں مذید تیز کر دے تاکہ عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے

رپورٹ علی رحمان انصاری