جھنگ۔شیخ وقاص اکرم کامبینہ ویڈیو بیان، دہشت گردی کامقدمہ درج،گرفتاری کیلئے چھاپے
جھنگ( سٹار نیوز آن لائن)۔شیخ وقاص اکرم کامبینہ ویڈیو بیان، دہشت گردی کامقدمہ درج،گرفتاری کیلئے چھاپے، تفصیلات کےمطابق تھانہ کوتوالی جھنگ میں درخواست دائر کی گئی ہے کہ سابق ایم این اے اورتحریک انصاف کے رہنما شیخ وقاص اکرم نے نومئی کو عمران خان کی گرفتاری کے موقع پر اپنے ویڈیو بیان میں نوجوانوں کو فوج کے خلاف ابھارا اوراحتجاج کیلئے کہا جس کے نتیجہ میں فوجی اورقومی املاک کو شدید نقصان پہنچایا گیا، شیخ وقاص اکرم پر دہشت گردی پھیلانے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، پولیس گرفتاری کے لئے چھاپے مار رہی ہے۔ جبکہ شیخ وقاص اکرم کے والد سابق ایم این اے کا موقف آیا ہے کہ ہمارے خلاف من گھڑت ایف آئی آر درج کی گئی ہے جھنگ ہمارے حلقہ میں واقعہ کے روز نہ کوئی ریلی نکالی گئی اور نہ ہی ہمارے خاندان سے کسی نے کہیں احتجاج میں حصہ لیا مخالفین کی طرف سے مقامی سپاہ صحابہ کے ایم پی اے کی ایماء پر مقدمہ درج کیا گیا ہے….
رپورٹ مہر محمد یار