سابقہ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کر دیا
کوئٹہ(سٹار نیوزآنلائن لائن ) سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کوئٹہ سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے سیاست سے دستبردار ہونے کا اعلان کر دیاہے ۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عثمان بزدار کا کہناتھا کہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتاہوں,اس کی جتنی مذمت کی جائے اتنی ہی کم ہے ، آج کل کی سیاسی صورتحال سب کے سامنے ہے ، ہم نے شرافت کی سیاست کی ہے ، سیاست سے دستبرداری کا فیصلہ کیا ہے ، تمام سٹیک ہولڈرز پاکستان کے مفاد کے بارے میں سوچیں ، جو بے گناہ لوگ ہیں ان کے ساتھ نرمی کی جائے اور رہا کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ ہمیشہ سے پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے ۔
۔۔۔