جھنگ ۔سانحہ 9 مئی کے منصوبہ سازوں و کرداروں کو ہر صورت کیفر کردار تک پہنچنا چاہیے۔فوجی تنصیبات پر حملہ آور ہونیوالے مردو خواتین ملزمان کو آرمی ایکٹ کے تحت جلد از جلد ٹرائل کیا جائے چوہدری شہباز احمد گجر ایڈووکیٹ

جھنگ (سٹار نیوز آن لائن)جمعیت علماء اسلام کی مرکزی مجلس شوریٰ کے ممبر و صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری شہباز احمد گجر ایڈووکیٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جرائم کے حوالہ سے جنسی امتیاز کی بنیاد پر کسی کو رعائت دینا یا معاف کرنا مسلمہ قانونی و اخلاقی ضابطوں کے یکسر منافی ہے ۔ سانحہ 9 مئی کے منصوبہ سازوں و کرداروں کو ہر صورت کیفر کردار تک پہنچنا چاہیے۔فوجی تنصیبات پر حملہ آور ہونیوالے مردو خواتین ملزمان کو آرمی ایکٹ کے تحت جلد از جلد ٹرائل کیا جائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے سابق وزراء و اراکین پارلیمنٹ جو پریس کانفرنسز میں معافیاں مانگ کر اپنی پارٹی یاسیاست سے کنارہ کش ہو رہے ہیں ان لوگوں کی کرپشن و اختیارات سے تجاوزات معاف نہیں ہونے چاہیے ان کا بھی پورا پورا احتساب ہونا چاہیے۔

رپورٹ علی رحمان انصاری