چلڈرن ہسپتال لاہور میں ڈاکٹر سعد پر ہونے والے بہمانہ تشدد ظلم بربریت اور کھلم کھلا دہشت گردی کے واقعے کی شدید الفاظوں میں مذمت کرتی ہوں حکومت ہمارے مسائل حل کرنے کے لیے اقدامات کرے مسائل حل نہ ہوئے تو احتجاج کا دائرہ کار وسیع کریں گے سینئر ممبر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ڈاکٹر حنا سیال

جھنگ (سٹارنیوزآنلائن) چلڈرن ہسپتال لاہور میں ڈاکٹر سعد پر تشدد ظلم بربریت اور کھلم کھلا دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہوں حکومت ڈاکٹرز کے تحفظات کے لیے فوری اقدامات کرے تاکہ ڈاکٹرز بھی محفوظ رہ سکیں ان خیالات کا اظہار پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کی سینئر ممبر ڈاکٹر حنا سیال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ چلڈن ہسپتال لاہور میں جو ڈاکٹر سعد پر شر پسند عناصر کی طرف سے جو جان لیوا حملہ کیا گیا ہے اور انکو تشدد کا نشانہ بنایا گیا اسکی شدید الفاظوں میں مذمت کرتی ہوں حکومت وقت کو چاہیے کہ جہاں دیگر اداروں کے آفسران کی سیکورٹی کے حوالے سے اقدامات کئے جاتے ہیں وہیں ڈاکٹرز کے مال جان کی حفاظت کے لیے سیکیورٹی فراہم کی جائے تاکہ ڈاکٹرز بھی محفوظ زندگی گزار سکیں پورے پاکستان کے ڈاکٹرز اس واقعے پر سراپا احتجاج ہیں اور یہ احتجاج جب تک جاری رہے گا جب تک ہمیں انصاف نہیں ملے گا اور اگر ہمیں انصاف نہ ملا تو ہم اس احتجاج کا دائرہ کار وسیع کریں گے یاد رہے کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جھنگ کے تمام ڈاکٹرز میں غم و غصہ پایا جا رہا ہے اور تمام ڈاکٹرز سیاہ پٹیاں باندھ کر او پی ڈی میں کام کر رہے ہیں

رپورٹ۔علی رحمان انصاری