ٹرانسجینڈرز،معاشرے کے محروم طبقات کی ویلفیئر کیلئے خصوصی اقدامات جاری ہیں۔پولیس تحفظ مرکز چنیوٹ کے زیر انتظام ٹرانسجینڈرزمعاشرے کے محروم طبقات کی صحت،تعلیم،قانونی مشاورت و مدد،مالی معاونت،انکے مسائل کے حل کیلئے بھر پور اقدامات جاری ہیں ۔ڈی پی او چنیوٹ وسیم ریاض خان
چنیوٹ(سٹارنیوز)انسپکٹر جنرل آف پولیس،پنجاب ڈ ا کٹر عثمان انور کے وژن کے مطابق پنجاب بھر میں پولیس تحفظ مراکز کے زیر اہتمام ٹرانسجینڈرز،معاشرے کے محروم طبقات کی ویلفیئر کیلئے خصوصی اقدامات جاری ہیں۔پولیس تحفظ مرکز چنیوٹ کے زیر انتظام ٹرانسجینڈرزمعاشرے کے محروم طبقات کی صحت،تعلیم،قانونی مشاورت و مدد،مالی معاونت،انکے مسائل کے حل کیلئے بھر پور اقدامات جاری ہیں۔ٹرانسجینڈرز کی تعلیم کے حوالے سے محکمہ تعلیم کیساتھ ایم او یو پر پر دستخط کرنے کے لئے ڈی پی او دفتر میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ڈؑسٹرکٹ پولیس آفیسر وسیم ریاض خان اور محکمہ تعلیم کے افسران نے شرکت کی۔ ٹرانسجینڈرز کی تعلیم کے فروغ کے حوالے سے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ٹرانسجینڈرز کیلئے تعلیم بالغاں و دینی تعلیم کیلئے مشاورت کی گئی۔ڈی پی او وسیم ریاض خان،سی ای او ایجوکیشن چنیوٹ نے ایم او یو پر دستخط کیے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وسیم ریاض خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹرانسجینڈرز،معاشرے کے محروم طبقات کے مسائل کا حل ترجیح ہے۔پولیس تحفظ مرکز میں ٹرانسجینڈرز کے معاشی استحصال،سماجی مشکلات سمیت دیگر مسائل کا حل یقینی بنایا جارہا ہے۔ پولیس تحفظ مرکز ٹرانسجینڈرز،کمزور طبقات کی فلاح و بہبود کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کر رہا ہے۔ٹرانسجینڈرز کو قانونی معاملات،شناختی کارڈ کے اجراء،لین دین کے معاملات،راشن کی فراہمی سمیت مختلف امور میں معاونت فراہم کی جارہی ہے۔