مقامی صحافی رانا مرتضی قتل کیس کا معاملہ،مقدمہ نمبر 269 /20 بجرم 302.392 کا فیصلہ سنا دیا گیا

بارہ میل(نامہ نگار)مقامی صحافی رانا مرتضی قتل کیس کا معاملہ،مقدمہ نمبر 269 /20 بجرم 302.392 کا فیصلہ سنا دیا گیا۔بعدالت جناب عمران شفیع ASJ کبیروالا نے ایک ملزم رمضان کو قتل میں عمر قید اور دو لاکھ جرمانہ جبکہ ڈکیتی میں دس سال قید کی سزا سنا دی.ملزم اشرف اور ارشد مغل کو دس/دس سال قید دو لاکھ جرمانہ اور ڈکیتی میں دو/دو سال قید کی سزا سنائی گئی۔واضح رہے رانا مرتضی جودھ پور نانک والی کا رہائشی تھا پولٹری کا کاروبار کرتا تھا سردار پور سے واپس آ رہا تھا کہ نند پور کے قریب مذکورہ ملزمان نے مین روڈ پر ڈکیتی کرنے کی کوشش کی اور بعد میں قتل کر دیا جس کا مقدمہ تھانہ سرائے سدھو میں درج کیا گیا پولیس نے صحافتی تنظیموں کے پر زور احتجاج پر مفرور ملزمان کو دو سے تین دن میں گرفتار کر لیا ابتدائی تفتیش میں ہی ملزمان نے قتل کا اعتراف کر لیا تھا،تاہم معزز عدالت کے اس فیصلے پر جودھ پور،نانک والی کی سیاسی،سماجی اور کاروباری شخصیات نے خوشی کا اظہار کیا جبکہ مقامی صحافیوں مظہر حسین باٹی،قاسم چوہدری،چوہدری ساجد کمبوہ،چوہدری عارف کمبوہ،مہر محمد حسین باٹی،راؤ عالمگیر،چوہدری راشد کمبوہ و دیگر نے بھی اس فیصلے پر معزز عدالت کا شکریہ ادا کیا۔