ڈیڑہ اسماعیل خان۔تھانہ صدر پولیس کی کاروائی منشیات فروش گرفتار ، 1180 گرام چرس برآمد

ڈیرہ اسماعیل خان( سٹارنیوز)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ عبدالرﺅف بابر قیصرانی کی ہدایت پر تھانہ صدر پولیس زیر قیادت ایس ڈی پی او صدر سرکل محمد سلیم بلوچ ہمراہ ایس ایچ او ملک ساجد نے بدوران گشت مخبر کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے لکھرا پل پر بدنام زمانہ منشیات فروش محمد خالد ولد محمد رمضان قوم بلوچ سکنہ ٹانک حال CRBC چوک کے قبضہ سے 1180 گرام چرس برآمد اور ملزم کو حسب ضابطہ گرفتار کرکے مقدمہ درج رجسٹر کرلیا ۔

رپورٹ عبدالستار سپرا سٹارنیوز ڈیرہ اسماعیل خان