تھانہ گڑھ مہاراجہ کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائی۔پچاس لٹر شراب، دو پسٹل برآمد،
گڑھ مہاراجہ(سٹارنیوز) سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائی۔پچاس لٹر شراب، دو پسٹل برآمد، تفصیلات کےمطابق تھانہ گڑھ مہاراجہ کے ایس ایچ او ذیشان حیدر کی ہدایات پر اے ایس آئی مظہر اقبال نے ملزم فخر خان ولدجابر خان سے پسٹل برآمد، جبکہ ملزمان امتیازولداسلم سے 15لٹر شراب اورملزم طاہر ولدجعفر کھوکھر سکنہ کپوری سے20 لٹر شراب برآمد،اے ایس آئی سجاد حسین نے ملزم عبداللہ منگن سے پستول اور ملزم فیض ولدہاشم بلوچ سے 10 لٹر شراب برآمد کر کے مقدمات درج کر لئیے گئے ہیں اور ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، سماجی حلقوں نے معاشرے میں منشیات فروش عناصر کے خلاف کارروائی پر پولیس گڑھ مہاراجہ کی کارکردگی کو سراہا ہے۔
رپورٹ امتیاز شیخ