ڈی پی او محمد راشد ہدایت کے احکامات پر سی آئی اے اور پولیس تھانہ کوتوالی کا منشیات فروشوں کے خلاف مشترکہ کریک ڈاون ، منشیات فروشی کے دھندے میں ملوث ملزم آفتاب علی کو گرفتار کرکے 18 کلو گرام چرس برآمد کی گئی ، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔
جھنگ(سٹارنیوز) ڈی پی او محمد راشد ہدایت کے احکامات پر سی آئی اے اور پولیس تھانہ کوتوالی کا منشیات فروشوں کے خلاف مشترکہ کریک ڈاون ، منشیات فروشی کے دھندے میں ملوث ملزم آفتاب علی کو گرفتار کرکے 18 کلو گرام چرس برآمد کی گئی ، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او محمد راشد ہدایت کے احکامات پر سی آئی اے اور پولیس تھانہ کوتوالی کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون ، منشیات فروشی کے دھندے میں ملوث ملزم آفتاب علی کو گرفتار کرکے 18 کلو گرام چرس برآمد کی گئی ، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ ملزم آفتاب علی کو ریلوے اسٹیشن کے عقب سے گرفتار کیا گیا۔ پولیس افسران کو شاباش دیتے ہوئے ڈی پی او محمد راشد ہدایت کا کہنا تھا کہ سماج دشمن عناصر سے سختی سے نمٹا جائے اور منشیات فروش ملزمان کو قانون کی گرفت میں لانے کیلئے کریک ڈاون جاری رکھا جائے۔ ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ قیام امن اور منشیات جیسی لعنت کے خاتمے کیلئے شہریوں کا تعاون ناگزیر ہے ، شہری اس برائی کے خاتمہ کے لئے پولیس کے ساتھ تعاون کریں.
رپورٹ علی رحمان انصاری