پولیس تھانہ مسن نے مقتولہ یاسمین یوسف کے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا ۔ مقتولہ کے قتل میں ملوث دو ملزمان محمد نواز مقتولہ کا بھائی اور ظفر اقبال مقتولہ کے دیور کو گرفتار کر لیا ۔ ملزمان نے مقتولہ کو ناجائز مراسم کا شک ہونے کی بنا پر قتل کیا

جھنگ (سٹارنیوز) پولیس تھانہ مسن نے مقتولہ یاسمین یوسف کے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا ۔ مقتولہ کے قتل میں ملوث دو ملزمان محمد نواز مقتولہ کا بھائی اور ظفر اقبال مقتولہ کے دیور کو گرفتار کر لیا ۔ ملزمان نے مقتولہ کو ناجائز مراسم کا شک ہونے کی بنا پر قتل کیا ۔ تفصیلات کے مطابق مورخہ 18 ستمبر 2023 کو تھانہ مسن کے دریائی علاقے سے ایک لاوارث نعش کی ریسکیو15 پر اطلاع موصول ہوئی ۔ ڈی پی او محمد راشد ہدایت نے اندھے قتل کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس پی انوسٹی گیشن جاوید اقبال کی زیر نگرانی ڈی ایس پی صدر سرکل محمد اسلم ڈوگر ، ایس ایچ او تھانہ مسن مناظر علی اور تفتیشی افسران پر مشتمل ٹیم تشکیل دی ۔ میڈیا نمائندگان سے بات کرتے ہوئے ایس پی انوسٹی گیشن جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ اندھے قتل کی اطلاع موصول ہونے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش کا آغاز کیا ۔ ہیومین انٹیلی جنس اور جدید طریقہ تفتیش بروئے کار لایا گیا۔ تفتیشی ٹیم نے جدید طریقہ تفتیش عمل میں لاتے ہوئے مشتبہ گان کو شامل تفتیش کیا اور دو ملزمان محمد نواز مقتولہ کا بھائی اور ظفر اقبال جوکہ مقتولہ کا دیور ہے کو گرفتار کیا جنہوں نے مقتولہ یاسمین کو قتل کرنا تسلیم کیا ۔ وجہ عناد یہ کہ ملزمان کو مقتولہ یاسمین پر ناجائز مراسم کا شک تھا ۔ ایس پی انوسٹی گیشن کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کی بنا پر کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا ۔

رپورٹ علی رحمان انصاری