شیخ انصار موومنٹ پاکستان کے زیرِ اہتمام گلیم باف ٹینس بال کرکٹ ٹورنامنٹ سیزن 8 کا انعقاد کیا گیا

جھنگ (سٹارنیوز) شیخ انصار موومنٹ پاکستان کے زیرِ اہتمام گلیم باف ٹینس بال کرکٹ ٹورنامنٹ سیزن 8 کا انعقاد کیا گیا جس میں پنجاب بھر سے 11 ٹیموں نے حصہ لیا جبکہ فائنل میچ میں الہاشم سٹارز نے سنسی خیز مقابلے کے بعد فرینڈز کرکٹ کلب کو شکست دے کر ٹائٹل دوسری بار اپنے نام کرنے والی ٹیم کا اعزاز بھی حاصل کر لیا۔ سیزن 1 ون 2017 کے بعد سیزن 8 میں ایک بار پھر سیاسی و سماجی شخصیت ، فرزند جھنگ ، سینئر رہنماء مسلم لیگ ن حاجی آزاد ناصر انصاری نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ ظفر لاہوریا ، ارشد کھنہ فیصل آباد ، حافظ راحیل احمد لاہور ، ساجد رشید لاہور ، حیدر رحمن سکھر ، سیٹھ مظہر اسلم اور علی رحمن معاویہ نے بطور مہمان اعزاز شرکت کی ۔ اس موقع پر مہمان خصوصی حاجی آزاد ناصر انصاری نے کھلاڑیوں اور شائقین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کمبل برادری کی جانب سے ایسی مثبت سرگرمیوں کا انعقاد خوش آئند ہے جس سے کھلاڑیوں کو نہ صرف اپنا ٹیلنٹ دکھانے کا موقع ملتا ہے بلکہ نوجوانوں کے لیے اپنی برادری اور شہر کیلئے کچھ کرنے کا جزبہ بھی پیدا ہوتا ہے ۔کمبل برادری کرکٹ ٹورنامنٹ سیزن 8 کے چیف ایگزیکٹیو محمد ارشد جاوید نے سیزن 8 میں حصہ لینے والی تمام ٹیموں کے کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اپنے کھیل سے ایونٹ کو خوبصورت بنایا ان کا کہنا تھا کہ ایونٹ کا مقصد آج کے دور میں نوجوانوں کو کھیل کی جانب راغب کرنا اور انکے درمیان کمیونیکیشن گیپ کو کم کرنا ہے تاکہ معاشرے میں پیار محبت اور بھائی چارے کی فضا قائم ہو سکے ۔ اس موقع پر مہمان خصوصی حاجی آزاد ناصر انصاری نے فائنل میچ کی ونر اور رنر اپ ٹیموں میں انعامات بھی تقسیم کیے ۔

رپورٹ علی رحمان انصاری