تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شورکوٹ میں تحصیل ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ نیاز احمد مغل اور سی ای او ہیلتھ نے کی ۔ اجلاس میں حالیہ انسداد ڈینگی مہم کے حوالہ سے پیش رفت اور محکمانہ سروسز کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر شرکاءاجلاس نے انسداد ڈینگی کی سرگرمیوں بارے تفصیلی بریفنگ دی

جھنگ(سٹارنیوز)تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شورکوٹ میں تحصیل ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ نیاز احمد مغل اور سی ای او ہیلتھ نے کی ۔ اجلاس میں حالیہ انسداد ڈینگی مہم کے حوالہ سے پیش رفت اور محکمانہ سروسز کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر شرکاءاجلاس نے انسداد ڈینگی کی سرگرمیوں بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے ڈینگی ٹیموں کو تاکید کی کہ وہ لاروا کی سرویلنس کے حوالہ سے تمام ہاٹ سپاٹس کو کلیئر کریں ,تمام متعلقہ افسران انسداد ڈینگی ٹیموں کی نگرانی موثر انداز سے کریں،انسداد ڈینگی ٹیموں کی طرف سے گھروں، جوہڑوں، تالابوں، نرسریوں،قبرستانوں، کاٹھ کباڑ شاپس اور سروس اسٹیشنزکی سرویلنس کریں ،زیر تعمیر عمارتوں اور دیگر ہاٹ سپاٹ کی باقاعدگی سے چیکنگ کی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو انسداد ڈینگی احتیاطی تدابیر کے حوالے سے آگاہی مہم کو بھرپور انداز میں جاری رکھا جائے۔اسسٹنٹ کمشنر نے انسداد ڈینگی کی موثرمانیٹرنگ،سائٹس کے باقاعدگی سے وزٹ کرنے اورڈینگی ٹیموں کی فیلڈ میں موجودگی اور کارکردگی کوچیک کرنے کے احکامات بھی جاری کئے۔ اس موقع پر محکمہ صحت سمیت دیگر تمام متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔
۔۔۔٭٭٭۔۔۔

رپورٹ۔ علی رحمان انصاری

میونسپل کمیٹی جھنگ کے چیف آفیسر عادل شہزاد رانجھا نے کرپشن کنگ عارف انکروچمٹ آفسر کو شہریوں کی شکایات پر کرپشن بھتہ خوری اور بدعنوانی پر معطل کر دیا تین دن کے اندر جواب طلب جواب نہ دینے کی صورت میں قانونی کارروائی کی جائے گی شہریوں نے مزید چیف سیکرٹری پنجاب کمشنر فیصل آباد ڈپٹی کمشنر جھنگ ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی جھنگ اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کو شکایت کی درخواستیں بھیج دیں زرائع

۔*‏وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مقرر کرنے کا اپنا اختیار ختم کرنے کا عمل تیز کردیا* ،

*حکومت تیل قیمتوں کا اختیار کمپنیوں یا پمپوں کو دینے کیلئے کوشاں، شہروں اور دیہات کیلئے الگ الگ قیمتیں مقرر کرنے میں آزاد ہوں گی۔۔۔!!!*
فیصل آبادیوں کے لئے خوشخبری۔

فیصل آباد میں 110۔اربن بسیں 7روٹس پر چلائی جائیں گی۔

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ وماس ٹرانزٹ بلال اکبر خان کا دورہ فیصل آباد۔

کمشنر آفس میں اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کی۔

کمشنر فیصل آبادسلوت سعید،سیکرٹری ٹرانسپورٹ پنجاب احمد جاوید قاضی،ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ،ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن مصورنیازی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹرز کاشف رضا اعوان،سیکرٹری آرٹی اے احمد رضا ودیگرافسران شریک۔

فیصل آباد میں اربن ٹرانسپورٹ چلانے کے لئے انتظامات کا جائزہ لیا۔

فیصل آباد ،7روٹس پر 400 بس سٹاپ ہونگے
🅐🚌🅓
فیز 2 میں 8روٹس پر 81بسیں ،فیز 3میں 9روٹس پر 112بسيں چلائی جائیں گی

ٹوٹل 35روٹس ہونگے ،مرحلہ وار اربن بس سروس چلائی جائیں گی،

فیصل آباد میں بس ڈپو بھی بنایا جائے گا۔

اجلاس میں میٹروبس سروس کے حوالے سے روٹس کا بھی جائزہ لیا گیا۔

کمشنر فیصل آباد نے شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ کے حوالےسے جاری اقدامات سے آگاہ کیا۔

شہریوں کو معیاری سفری سہولیات کی فراہمی ترجیح رہی ہے۔

مسلسل اقدامات سے شہر میں عنقریب اربن ٹرانسپورٹ سروس شروع ہوجائے گی۔

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب

محکمہ ایکسائز نے گاڑیوں کے رجسٹریشن کارڈ کی فیس میں 770 روپے اضافہ کردیا گیا

رجسٹریشن کارڈ کی فیس 530 روپے سے بڑھا کر 1300 روپے کردی گئی