سلطان باہو( شیخ امتیازسے)انگلش ٹیچرز ایسوسی ایشن پنجاب کے وفد کی سپیشل سیکرٹری سکولزسلطان احمد ،ایڈیشنل سیکرٹری محبوب احمد سے ملاقات،
تفصیلات کےمطابق انگلش ٹیچرز کےوفد نے اس موقع پر افسران کو سیون اے کے مطابق گریڈ سولہ دیئے جانے اور اپ اینڈ ابوسنیارٹی کیسز کے متعلق تفصیلات اور عدالتی فیصلہ جات بارے آگاہ کیا گیا جس پر افسران مذکورہ نے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی درایں اثناء ازور بھٹی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بہت جلد انگلش ٹیچرز کو خوش خبریاں ملیں گی۔وفد میں سرپرست محمد ازور بھٹی،چئیرمین میاں ساجد قدیر۔افتخار احمد ساقی،مرزاشاہد تنویر،عاصم چیمہ۔علی شیر،میڈم صدف گیلانی ،میڈم راحیلہ یاسمین، میڈم نرگس سلطانہ، محمدجاوید شاہ،طاہر وڑائچ ودیگرز انگلش ٹیچرز ایسوسی ایشن پنجاب کے عہدیداران موجود تھے