گڑھ مہاراجہ (محمدعمرفاروق) گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول گڑھ مہاراجہ میں سٹوڈنٹ کونسل کے لیے طلبا کے درمیان الیکشن کا انعقاد، محمد عباس کو صدر, عرفان حیدر نائب صدر, نعلین عباس جنرل سیکرٹری جبکہ محمد عمیر فنانس سیکرٹری منتخب
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کے احکامات پر گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول گڑھ مہاراجہ میں سٹوڈنٹ کونسل کے لیے طلبا کے درمیان الیکشن کا انعقاد کیا گیا اور پولنگ کروائی گئی جس میں طلبا نے جوش و خروش سے حصہ لیا اور ووٹ کاسٹ کیے اساتذہ کی جانب سے کاسٹ کیے گئے ووٹ کی گنتی کی گئی اور نتیجہ کا اعلان کیا گیا جس کے مطابق بارویں کلاس کے محمد عباس کو صدر, عرفان حیدر نائب صدر, نعلین عباس جنرل سیکرٹری جبکہ محمد عمیر فنانس سیکرٹری منتخب ہوئے تمام منتخب طلبا نے ادارہ کی فلاح و بہبود کا عہد کیا منتخب طلبا کا کہنا تھا کہ سٹوڈنٹ کونسل کا حصہ بن کر سکول سمیت طلبا کے مسائل عوامی نمائندوں تک پہنچائیں گے اس موقع پر ٹیچرز کا کہنا تھا کہ سٹوڈنٹ کونسل کے عہدیداران طلبا کی چھپی صلاحیتوں اجاگر ہوں گی اور قائدانہ صلاحیتیں پیدا ہوں گیں












