گڑھ مہاراجہ (محمدعمرفاروق) دریچہ ادب پاکستان کی علمی ادبی اور سماجی خدمات کی 30 سال مکمل ہونے پر دریچہ ادب پاکستان کی سلور جوبلی تقریب کا انعقاد

تفصیلات کے مطابق دریچہ ادب پاکستان کی علمی ادبی اور سماجی خدمات کی 30 سال مکمل ہونے پر دریچہ ادب پاکستان کی سلور جوبلی تقریب کا انعقاد کا اہتمام پلاک قزافی اسٹیڈیم لاہور میں کیا گیا جس میں پاکستان کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے ادبی شخصیات نے شرکت کی جن میں ڈاکٹر صابرہ شاہین (ڈی جی خان)، پروفیسر رابعہ بتول میانوالی ، مینال مجوکہ فیصل آباد ، فرخندہ شمیم اسلام آباد ، سیدہ ماہ جبین قیصر راولپنڈی ، سجل ملک راولپنڈی، شبانہ ملک حافظ آباد ، ندیم احمد زیدی حافظ آباد، ڈاکٹر محمّد ایوب فیصل آباد، سعدیہ ھما شیخ سرگودھا ، ارحم علی شامی چنیوٹ ، اسلم شنکر جھنگ گل بخشالوی کھاریاں ، ارم ناز جھنگ ، نعیم انصر جھنگ ، سیف اللہ صدیقی جھنگ نے خاص طور پر شرکت کی اورمہمانان اعزاز ممتاز شاعرہ ثمرین ندیم ثمر قطر دوحہ سے اس تقریب میں خصوصی طور پر شرکت ہو گی ممتاز مزاح نگار ڈاکٹر محمّد کلیم ، ممتاز شاعر شہزاد نیر اور ممتاز شاعر عاطف جاوید عاطف ، ممتاز شاعر نعمان منظور اور انیس انصاری تھے دریچہ ادب کی سلور جوبلی تقریب کے موقع پر دریچہ ادب پاکستان کے بانی قمر ہمدانی نے اپنے دل کے دریچہ کو بڑا دل کھول کر وا کیا اور پاکستان اور بیرون ملک میں بسنے والے نامور شعراء اور ادباء کو ان کے علمی ادبی اور ثقافتی خدمات کے اعتراف میں ایوارڈز ، میڈلز اور اعزازی اسناد سے سرفراز کیا اس تقریب قابل اعزاز بات یہ ہے کہ اس تقریب میں دریچہ ادب نے پاکستان سے اور بیرون ملک سے 88 لوگوں کوایوارڈز اور اسناد سے نوازا گیا جو کہ ادبی تاریخ میں ایک بہت بڑا ریکارڈ ہے اس تقریب میں کچھ اہم ادبی شخصیات کو انکی بہترین ادبی خدمات کے اعترف میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈز اور میڈلز سے سرفراز کیا گیا اس موقع بانی دریچہ ادب قمر ہمدانی صاحب کو اور اس کی پوری ٹیم کو اس شاندار تقریب منعقد کرنے پر مبارکباد اور سلام پیش کرتا کیاگیا