فخر جھنگ صاحبزادہ ڈاکٹر کاشف سلطان
تحریر ،رائے انصر صدیقی
صدر جھنگ ڈویژن بناو تحریک
جھنگ دھرتی نے ہر دور میں عظیم لوگ پیدا کیئے،،،
خواندہ سلطان العارفین۔ صاحبزادہ ڈاکٹر کاشف سلطان صاحب جو جھنگ دھرتی کا فخر ہیں، شان ہیں، مان ہیں،
دور حاضر میں ایک قیمتی اثاثہ ہیں ،،،
صاحبزادہ ڈاکٹر کاشف سلطان صاحب سے بندہ ناچیز کا پہلا غائبانہ تعارف تب ہوا جب سوشل میڈیا پر خبر ملی کہ
صاحبزادہ ڈاکٹر کاشف سلطان صاحب نے جھنگ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ائی_سی_یو وارڈ کا افتتاح کر دیا،
سولنگ، نالی، سٹرک جیسے افتتاح کے بعد یہ کافی عرصہ بعد پہلی خبر تھی کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جھنگ میں بھی کچھ سہولیات مل گئیں ،،
پھر ہم نے اس شخصیت کو ملنے کی کوشش کی کامیاب ہوئے ،،،پروجیکٹ کے افتتاح پر ٹیم جھنگ ڈویژن بناو تحریک تحصیل چیئرمین شیخ راشد، میڈیا چیف آرگنائزر محمد عمر فاروق ، سٹی صدر نزاکت علی ساحل ، عامر علی لنگاہ کے ہمراہ پھولوں کا گلدستہ پیش کیا،
جب ملاقات میں باتوں کا آغاز ہوا تو انکے تمام الفاظ جو طویل ملاقات میں ادا ہوئے جھنگ ، جھنگ جھنگ پر محیط رہے ،
گفتگو میں جھنگ کا درد ملا ، جھنگ کی خیر خواہی ملی،
بندہ ناچیز نے اس ملاقات میں بھی کہا کہ آپ ڈاکٹر ہیں ڈاکٹر تو بیمار لوگوں کی جانیں بچانے میں محو ہوتے ہیں اس قدر مصروف کہ سماجیات کے لیے کم ہی وقت نکال پاتے ہیں
آپ صرف ڈاکٹر نہیں بلکہ ایک نیورو سرجن اور نیشنل سطح پر آپکی خدمات دوسرا ایک بڑی نسبت کا تاج رکھتے ہیں
سلطان_العارفین شہرت کی تو آپکو ویسے بھی ضرورت کم تھی کیونکہ جس نسبت سے تعلق ہے نیشنل سطح پر مریدین کی کثیر تعداد آپ سے وابستہ ہے ،،۔
آپ ایسے اقدام نہ بھی اٹھائیں تو آپکی عزت بھی ہوگی ، شہرت بھی ملے گی جیسا کہ باقی عظیم شخصیات موجود ہیں،،
لیکن جھنگ کی فلاح کے لیے جھنگ کی ترقی کے لیے آپ میدان میں آئے آپ قابل تعریف ہیں قابل تحسین ہیں ، قابل فخر ہیں ،،
اس کے بعد آپنے ختم_الانبیاء_صلی_اللہ_علیہ_والہ_وسلم
ٹراما سنٹر و ہسپتال کا آغاز کیا
جو جھنگ کی عوام بلخصوص تحصیل احمدپور سیال دربار سلطان باہو , گڑھ مہاراجہ ، گڑھ موڑ و مضافات کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں ،
روڈ ایکسیڈنٹ ہو جائے ,
ریفر + ریفر پھر نشتر ہسپتال ملتان و الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ،، طویل سفر، ایمرجنسی کنڈیشن
اکثر دوست و احباب کو رشتہ داروں کو خود سے جدا ہوتے ہوئے دیکھا ،،
انشاء اللہ تعالیٰ جب جس دن صاحبزادہ_ڈاکٹر_کاشف_سلطان
کا یہ خوبصورت خواب پایہ تکمیل کو پہنچ گیا
ختم_الانبیاء صہ ٹراما سنٹر و ہسپتال بن گیا تو
ہماری کئی قیمتی جانوں کا تحفظ ممکن ہو سکے گا اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ،،،ختم_الانبیاء صہ ٹراما سنٹر و ہسپتال و جھنگ کی دیگر فلاحی ترقیاتی منصوبوں میں ہم ڈاکٹر کاشف سلطان صاحب کی ساتھ کھڑے ہوں گے انشاء اللہ تعالیٰ ،،
اللہ تعالیٰ فخر جھنگ ڈاکٹر کاشف سلطان صاحب کو لمبی عمر خیر دے ،،،. آمین،