ڈپٹی کمشنر محمد عمیر کی زیر صدارت انسداد ڈینگی کا اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں محکمہ صحت سمیت دیگر تمام متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔اجلاس میں ڈینگی مچھر کی افزائش کی روک تھام اور اس حوالہ سے اٹھائے گئے اقدامات اور ڈینگی ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا

جھنگ(سٹارنیوز)ڈپٹی کمشنر محمد عمیر کی زیر صدارت انسداد ڈینگی کا اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں محکمہ صحت سمیت دیگر تمام متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔اجلاس میں ڈینگی مچھر کی افزائش کی روک تھام اور اس حوالہ سے اٹھائے گئے اقدامات اور ڈینگی ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا جبکہ متعلقہ محکموں کے افسران کی طرف سے انسداد ڈینگی سرگرمیوں کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو انسداد ڈینگی کی موثر مانیٹرنگ کے حوالہ سے سائٹس کے باقاعدگی سے وزٹ کرنے اور ڈینگی ٹیموں کی فیلڈ میں موجودگی اور کارکردگی کو چیک کرنے کے احکامات جاری کئے جبکہ سی ای او ایجوکیشن کو سکولوں میں صفائی ستھرائی کے موثر اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ڈپٹی کمشنر نے ڈینگی ٹیموں کو تاکید کی کہ وہ لاروا کی سرویلنس کے حوالہ سے تمام ہاٹ سپاٹس کو کلیئر کریں ,تمام متعلقہ افسران انسداد ڈینگی ٹیموں کی نگرانی موثر انداز سے کریں،انسداد ڈینگی ٹیموں کی طرف سے گھروں، جوہڑوں، تالابوں، نرسریوں،قبرستانوں، کاٹھ کباڑ شاپس اور سروس اسٹیشنزکی سرویلنس کریں ،زیر تعمیر عمارتوں اور دیگر ہاٹ سپاٹ کی باقاعدگی سے چیکنگ کی جائے گی۔ اس ضمن میں کسی قسم کی سستی یا غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ عوام کو انسداد ڈینگی احتیاطی تدابیر کے حوالے سے آگاہی مہم کو بھرپور انداز میں جاری رکھا جائے۔