گڑھ مہاراجہ (محمدعمرفاروق) خدمت انسانیت میں ڈاکٹر ملازم حسین زاہد میموریل ہسپتال صف اول کا کردار ادا کرے گا، صاحبزادہ ڈاکٹر کاشف سلطان، پروفیسر عمران زاہد، شیخ امتیاز احمد رحمانی، ڈاکٹر عرفان زاہد، مہر محسن رضا ڈب کا افتتاحی تقریب سے خطاب،
تفصیلات کےمطابق گزشتہ روز گڑھ مہاراجہ موڑ پر ڈاکٹر ملازم حسین زاہد میموریل ہسپتال کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں صاحبزادہ ڈاکٹر کاشف سلطان، پروفیسر عمران زاہد، شیخ امتیازاحمدرحمانی، ڈاکٹر عرفان زاہد، مہر محسن رضا ڈب و دیگر نے خطاب کیا دوران خطاب ان کا کہنا تھا کہ ایمرجنسی سمیت تمام بنیادی شعبوں میں میڈیکل سروسز دی جائیں گی، خدمت خلق میں ڈاکٹر ملازم زاہد کی خدمات قابل تحسین ہیں، نیک اولاد صدقہ جاریہ ہوتی ہے، عوام کو علاج کی سہولت کیلئے دوردراز سفر نہیں کرنا پڑے گا، اس موقع پر کاظم علی جاوید، محمد مقبول، غلام مرتضی انجم، ڈاکٹر حفیظ اللہ خالد، معروف سرجن ڈاکٹر رانامحمد عباس، ملک غلام جیلانی، ڈاکٹر محمد ادریس، محمدنعمان، نادرا آفیسر طارق جاوید، علی عرفان سابق ناظم، رانا فرحان حیدر نمبردار، رانا محمد سلیم، ملک عمرفاروق سمیت علاقہ کی سماجی و سیاسی شخصیات نے شرکت کی، بعدازاں فیتہ کاٹ کر ہسپتال کا باضابطہ افتتاح کیا گیا،