گڑھ مہاراجہ، اسسٹنٹ کمشنر احمدپورسیال محمد عرفان ہنجراء ان ایکشن، گڑھ موڑ پر ناجائز تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن،
اسسٹنٹ کمشنر احمدپورسیال محمد عرفان ہنجراء ان ایکشن، سی او میونسپل کمیٹی میاں عرفان جنجیانہ سیال میونسپل کمیٹی گڑھ مہاراجہ کے عملہ کے ہمراہ گڑھ موڑ پر ناجائز تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پر ڈپٹی کمشنر جھنگ محمد عمیر کے ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر احمدپورسیال محمد عرفان ہنجراء نے سی او میونسپل کمیٹی گڑھ مہاراجہ میاں عرفان جنجیانہ سیال، اور میونسپل کمیٹی کے عملہ کے ہمراہ گڑھ موڑ پر ناجائز تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن کیا، لیہ روڈ گڑھ موڑ سمیت چاروں اطراف کے روڈز کو کلیئر کیا جا رہا ہے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کسی صورت ناجائز تجاوزات برداشت نہیں کریں گے گڑھ موڑ کی خوبصورتی کیلئے ناجائز تجاوزات کا خاتمہ ضروری ہے، جلد پودے لگا کر شہر کو خوبصورت بنائیں گے