بریکنگ نیوز ۔بھلوال ۔3 افراد قتل.
مسلح افراد نے فائرنگ کر کے 3 افراد کو قتل کر دیا۔مقتولین کی شناخت مدثر شہزاد، مناظر اور جاوید کے نام سے ہوئی ہے ۔مقتول گڑھ قائم سے تاریخ پیشی کیلئے بھلوال آئے تھے . تاریخ پیشی کے بعد واپس جارہے تھے.چک نمبر 5 ریلوے پھاٹک کے قریب مسلح افراد نے فائرنگ کردی. تینوں افراد گولیاں لگنے سے موقع پر دم توڑ گیے . واردات کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔
بھلوال/ 3 افراد قتل کیس
ایس پی سرگودھا فرحان اسلم پیش آنے والے واقعہ کے متعلق گفتگو کرتے ھوئے۔۔۔
تفصیلات 👇🏼
2021میں مقتول مدثر نے موضع دھوری کے رہاشی محمد نصیر کی ہمشیرہ شگفتہ بی بی سے پسند کی شادی کی تھی خاندان برادری کے دباؤ پر شگفتہ بی بی کی واپسی کیلئے تیار ہوا ۔ راضی نامہ کیلئے کی گفتگو کے دوران مشتعل ہو کر فائرنگ کردی تھی جس سے ہارون نامی نوجوان جاں بحق ہوگیا تھا جس کے قتل کا مقدمہ مدثر اور مناظر کے خلاف درج ہوا آج دونوں مقتولین اپنے بہنوئی جاوید کے ساتھ اسی مقدمہ کی تاریخ پیش پر آئے ہوئے تھے کہ واپسی پر مخالفین کی فائرنگ کا نشانہ بن گئے۔ سگے بھائیوں کے قتل سے اہل خانہ پر قیامت ٹوٹ پڑی۔ دوسری طرف ایس پی انویسٹی گیشن فرحان اسلم کا کہنا ہے کہ مدعی مقدمہ کی جانب سے جن ملزمان کی نشاندہی کی ہے ہم اس کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے رہے ہیں جلد ملزمان قانون کی گرفت میں ہوں گے
رپورٹ محمد آصف علی