میری جدوجہد

تحریر منور اقبال تبسم

الحمد للہ
میری جدوجہد بار آور ہوئی اور ریسکور 1122 کوٹ اسلام کا خواب شرمندہ تعبیر ہونے جارہا ہے ۔اپ سے یہ بات شیئر کرتے ہوئے مجھے فخر محسوس ہورہا ہے کہ اس اہم ترین ادارے کے قیام کی جدوجہد میں میرے مالک میرے خالق نے مجھ جیسے ادنی سے انسان کو بھی حصہ ملانے کا موقع دیا
گزشتہ سال سردار حامد یار ہراج کوٹ اسلام ،عبدالحکیم اور مخدوم پور کیلئے تین ریسکو 1122,منصوبے لیکر آئے ،عبدالحکیم اور مخدوم پور مکمل ہوگئے مگر کوٹ اسلام نہ جانے کیوں التواء کا شکار ہوکر ختم ہوگیا ،اسکی وجہ مناسب زمین کا دستیاب نہ ہونا تھا شاید ،کیونکہ جس جگہ یہ منصوبہ آج بن رہا ہے یہ جگہ سردار حامد یار ہراج کے حلقہ انتخاب میں نہیں تھی جبکہ محکمہ کو شروع دن سے یہی جگہ پسند تھی
جو جگہ اہلیان علاقہ پیش کررہے تھے اسے محکمہ پاس نہیں کررہا تھا ۔زیرو پوائنٹ والی پارک کی جگہ بھی مناسب سائز میں نہ ہونے پر محکمہ ریجکٹ کرچکا تھا
اور منصوبہ اگر دوماہ پہلے تگ و دو نہ کی جاتی تو شاید کوٹ اسلام کے مقدر میں نہ ہوتا ،پھر ریسکو 1122شورکوٹ کے انچارج اور کوٹ اسلام کے سپوت سید سجاد حسین شاہ نے مجھے بتایا کہ ایک بڑا منصوبہ کوٹ اسلام کی لسٹ سے جارہا ہے اگر کوشش نہ گئی تو ،جس کے بعد انہوں نے میں نے ریسکو 1122ملتان ریجن اور ڈسٹرکٹ انچارج 1122,سے میرا رابطہ کرایا اور میں نے جناب اکبر حیات ہراج صاحب سے ریکویسٹ کی ،ان کی کمال شفقت کے انہوں نے مجھ سے بھی زیادہ اس حوالہ سے کمال محبت دکھائی اور ریسکو افسران اور مہر اکبر حیات ہراج کے درمیان کواڈینیشن کا عمل شروع ہوگیا اور اسکے بعد ڈاکٹر اعجاز صاحب اور ڈاکٹر خالد صاحب میرے پاس تشریف لائے اور میں نے انہیں زیرو پوائنٹ اور وہ پوائنٹ جو محکمہ کو پسند تھا کے علاؤہ جھنگ روڈ نزد نکاسو پل پر اجمل عاطف کا ملکیتی رقبہ بھی دکھایا مگر محکمہ نے اسی پوائنٹ کو پسند کیا جس کو وہ پہلے لائیک کررہے تھے
اگلے مرحلہ میں اکبر حیات ہراج صاحب نے میری گزارش پر اس اسٹنٹ کمشنر کبیروالا جناب محسن عالم صاحب ،اور محکمہ انہار اور فشریز کے علاؤہ محکمہ بلڈنگز کے متعلقہ حکام سے بات کی جس کے بعد ہمارا ایک وفد جناب اسسٹنٹ کمشنر صاحب سے ملاقات اس کے بعد انہوں نے موقع وزٹ کیا اور الحمد للہ یہ عمل بخیر وخوبی مکمل ہوا اور اسٹنٹ کمشنر صاحب سے مقررہ مدت کے اندر تمام تک رپورٹس تکمیل کراکر ڈپٹی کمشنر آفس روانہ کرائیں اور جناب اکبر حیات ہراج صاحب کو ڈائری نمبر اور متعلقہ رپورٹس سینڈ کیں اور ان سے ڈپٹی کمشنر خانیوال صاحب سے بات کرنے کو کہا جس پر جناب اکبر حیات ہراج صاحب نے فوری طور پر ڈپٹی کمشنر خانیوال اور متعلقہ بلڈنگ حکام سے رابطہ کیا اور تمام ضروری لوازمات مکمل کرکے منصوبہ کی فائنل ڈیسیئن کیلئے فائل لاہور پہنچ گئی ،الحمد للہ اس سال کی بجٹ گزٹ بک میں ریسکو 1122کوٹ اسلام کا نام شامل ہے اور اگلے ماہ ان شاء اللہ نادرا کوٹ اسلام کی طرح ریسکو 1122کوٹ اسلام بھی گرد و نواح کے لوگوں کی خدمت کرے گا ،یہ تمام منصوبے تمام پروجیکٹ پہلے مرحلہ پر میونسپل کمیٹی کوٹ اسلام اور دوسرے مرحلہ پر تحصیل کوٹ اسلام کی شکل میں مکمل ہونے کا باعث ہونگے ،وہ تحصیل کوٹ اسلام جس کا خواب محسن کوٹ اسلام حاجی غلام جعفر سرگانہ نے دیکھا تھا اور انشاء اللہ ہراج گروپ کی قیادت میں ہی شرمندہ تعبیر ہوگا
واضح رہے کہ 1122کوٹ اسلام اب مکمل طور پر مہر اکبر حیات ہراج صاحب کا منصوبہ ہے اور انکی کے فنڈز سے اسکی گرانٹ جاری ہورہی ہے اور شاندار منصوبہ کوٹ اسلام ،باگڑ سرگانہ ،دادوانہ ،حویلی کورنگا ،قتال پور ،کنڈ سرگانہ ،نو گھگھ ،جڑالہ ،درکھانہ ،چوپڑیٹہ ،جسو کانویں ،سرائے سدھو سمیت قریب صوبائی حلقہ کی 12سے زائد یونین کونسلوں کیلئے مسیحا ثابت ہوگا
ریسکو 1122کوٹ اسلام کو تقریبا چار گاڑیاں ،چار موٹر سائیکل ،کشتیاں ،فائر برگیڈ سمیت وہ تمام تر سہولیات ہونگیں جو کبیروالا کے مین ریسکو کو حاصل ہیں ۔
اس منصوبے کا تمام تر کریڈٹ میں پہلے نمبر پر قائد ہراج گروپ کبیروالا جناب بیرسٹر رضا حیات ہراج صاحب ،جناب اکبر حیات ہراج صاحب ،جناب حامد یار ہراج صاحب اور حاجی غلام جعفر سرگانہ صاحب کو دیتا ہوں
دعاؤں کی درخواست
منور اقبال تبسم