ایس ایچ او حافظ عبداللہ جپہ
تحریر۔ علی امجد چوہدری
برادر حافظ عبداللہ جپہ CIA سے ایس ایچ او قادر پور تعینات ہو گئے ہیں ڈی پی او جھنگ راشد ہدایت کی گڈ بک میں شامل حافظ عبداللہ جپہ کرائم کے کنٹرول کے حوالے سے غیر معمولی شہرت رکھتے ہیں تھانہ قادر پور تعیناتی سے قبل یہ اٹھارہ ہزاری تعینات رہے اور اس دوران جس طرح انہوں نے قانون شکن عناصر کے گرد شکنجہ ٹائٹ کیا ناقابل یقین 5 کروڑ کی ریکوریز کے ساتھ اسلم بھولا جیسے خطرناک مجرم کو منطقی تک پہنچایا
اور اس خاتون سنگر کے اغواء پر جس طرح انہوں نے کوئیک ریسپانس دیا مسلسل tracing کرکے اٹھارہ ہزاری سے اغواء ہونے والی خاتون سنگر کو ڈیرہ غازی خان کے انتہائی خطرناک علاقے سے بازیاب کرایا یہ کام انتہائی جرات مند آفیسر ہی کر سکتا تھا ڈیرہ غازی خان کی پولیس اس علاقے میں جانے کے حوالے سے نہ صرف تذبذب کا شکار تھی بلکہ حافظ عبداللہ جپہ کی زیر قیادت جانے والی پولیس پارٹی کو بھی وہاں جانے سے منع کیا مگر حافظ عبداللہ جپہ خطرات سے کھیل گئے نہ صرف خاتون سنگر بازیاب ہوئی بلکہ اغواء کار بھی قانون کی گرفت میں آ گئے تھانہ احمد پور سیال میں اپنی آخری تعیناتی کے دوران انہوں نے جس طرح ڈکیت گینگ کی سرکوبی کی وہ بھی قابل ستائش ہے بہرحال تھانہ قادر پور کی عوام کے لیئے حافظ عبداللہ جپہ کی صورت میں ڈی پی او جھنگ راشد ہدایت نے ایک بہترین تحفہ دیا ہے جو مثالی امن و امان کے نفاز میں مثالی کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں
علی امجد چوہدری