گڑھ_مہاراجہ بجلی کے بلوں میں زائد ٹیکسز کی وصولی کے خلاف انجمن تاجران گڑھ موڑ، اور تحریک حقوق جھنگ کی طرف سے الگ الگ احتجاج، بجلی کے بلوں میں حالیہ اضافے کو واپس لینے کا مطالبہ

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے بجلی کے بلوں میں ناجائز ٹیکسز میں ہوشربا اضافے کے خلاف ملک بھر کی طرح گڑھ موڑ پر دو مختلف جگہوں پر انجمن تاجران گڑھ موڑ کی طرف سے مین بازار میں اور تحریک حقوق جھنگ کی طرف سے چوک گڑھ موڑ پر امن احتجاج ریکارڈ کروایا گیا، میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے صدر انجمن تاجران گڑھ موڑ مہر مدثر عباس سبانہ سیال کا کہنا تھا کہ یہ حکومت غریب عوام دشمنی کا کردار ادا کر رہی ہے، بجلی کے بلوں میں ہوشربا اضافے کو مسترد کرتے ہیں

اور چیرمین تحریک حقوق جھنگ راجہ وسیم کا کہنا تھاکہ بجلی کے بلوں سمیت پٹرولیم مصنوعات اور کھانے پینے کی اشیاء میں ہوشربا اضافے کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں اور حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فی الفور ان ظالمانہ ٹیکسز کو۔ختم کرکے عوام کو سستی بجلی سمیت ضروریات زندگی کی چیزیں سستی کی جائیں تاکہ عوام سے سکھ کا سانس لے سکے

رپورٹ محمدعمرفاروق سٹارنیوز گڑھ مہاراجہ جھنگ
03007506517