جھنگ کے افسران نے تعلیم دوستی کا ثبوت دیتے ہوئے اساتذہ کرام کی پروموشن کے آڈرز کیئے۔رمضان انقلابی
سلطان باہو(امتیازشیخ) جھنگ کے افسران نے تعلیم دوستی کا ثبوت دیتے ہوئے اساتذہ کرام کی پروموشن کے آڈرز کیئے۔رمضان انقلابی..تفصیلات کےمطابق گزشتہ روز محکمہ تعلیم جھنگ کے سی ای او ملک محمد سرور نے جھنگ میں پی ایس ٹی کوای ایس ٹی کے عہدے پر ترقی کے آڈر کئے۔اس موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیاگیاجس میں مقررین سی ای او ایجوکیشن جھنگ ملک محمد سرور،ڈی ای او ایجوکیشن ظفراقبال حیدری، ڈی ای او ایلمنٹری ایجوکیشن غلام جیلانی، ڈی ای او ایلمنٹری ایجوکیشن مسز نسرین عبداللہ سیال، مرکزی صدر آل ٹیچرز الائنس پنجاب، صوفی محمد رمضان انقلابی ودیگرز نے خطاب کرتے ہوئے اساتذہ کرام کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، مقررین نے کہا کہ اساتذہ کرام بچوں کی تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت پر بھی توجہ دیں۔