ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی شہریوں کی دادرسی کیلئے متحرک، سیٹلائٹ ٹاؤن گول مسجد میں کھلی کچہری۔ ڈی پی او نے متعدد شہریوں کے مسائل کو سن کر حل کیلئے موقع پر احکامات جاری کئے

جھنگ (سٹارنیوز) ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی شہریوں کی دادرسی کیلئے متحرک، سیٹلائٹ ٹاؤن گول مسجد میں کھلی کچہری۔ ڈی پی او نے متعدد شہریوں کے مسائل کو سن کر حل کیلئے موقع پر احکامات جاری کئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے سیٹلائٹ ٹاؤن گول مسجد میں کھلی کچہری میں شہریوں کے مسائل کو سن کر حل کیلئے موقع پر احکامات جاری کئے ۔ ڈی پی او کا کہنا تھا کہ کھلی کچہریوں کا مقصد نہ صرف شہریوں کی دہلیز پر انکے معاملات کو حل کرنا ہے بلکہ انسداد جرائم کیلئے کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دینا بھی ہے۔ سپاہ کی اصلاح اور عوام کی فلاح میری اولین ترجیح ہے۔ سفارش اور مصلحت کو قانون اور انصاف پر ترجیح دینے والے کو جوابدہی کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔پولیس افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ بے کس،بے سہارا اور مظلوم لوگوں کے مسائل الجھانے کی بجائے انہیں بروقت حل کریں۔

رپورٹ علی رحمان انصاری