راولپنڈی کوروناوائرس سے ہلاکت کے بعد تدفین کا عمل مکمل ہونے کے بعد لواحقین نے قبر س نکال لی۔ تفصیلات کے مطابق شہری کی جانب سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی گئی ہے جس میں عینی شاہدین نے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ میت کو 7 مئی کو دفنایا گیا تھا جس کے بعد گزشتہ روز لواحقین صبح 4 سے 5 بجے کے درمیان آئے جس کے بعد دوپہر میں میت کو ایک پرائیورٹ ایمبولینس میں ڈال کر لے گئے۔
عینی شاہد کا کہنا تھا کہ جب 7 مئی کو تدفین کی گئی، تب بھی یہاں پولیس کا عملہ موجود نہیں تھا اور آج جب لواحقین نے آ کر میت کو دوبارہ نکال لیا، تب بھی نہ اہلیان علاقہ نے کسی قسم کی کوئی مداخلت کی اور نہ ہی مقامی پولیس نے کسی قسم کی کارروائی کی۔












