لاہور پی آئی اے کا اندرون ملک فضائی آپریشن جزوی طور پر بحال ہو گیا‘ حکومت پاکستان کی اجازت کے بعد اندرون ملک محدود تعداد میں پروازیں شروع کر دی گئی ہیں۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق جزوی بحالی کے بعد پہلی پرواز پی کے 8304کراچی سے لاہور کے لئے روانہ ہو گئی‘پہلی پرواز پی کے 8304 دوپہر 1.30 پر کراچی سے لاہور کے لئے روانہ ہوئی‘لاہور کے لئے 84 مسافر روانہ ہوئے‘پی آئی اے کے تمام طیاروں کو اڑان بھرنے سے پہلے مکمل طور پر ڈس انفکٹ کیا جارہا ہے‘کرونا وائرس سے بچاو کے لئے حکومت پاکستان کیوضح کردہ سماجی فاصلے کے ریگولیشنز پر سختی سے عملدرآمد کیا جارہا ہے‘دوران سفر تمام مسافروں کے لئے ماسک پہننا اور سینیٹائزر کا استعمال لازم ہے۔












