لاہور (سٹار نیوز ) ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے اور اس کے تدارک کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی لیکن جب تک عوام کردار ادا نہیںکریں گے حکومت اس جنگ کو تنہا نہیں جیت سکتی ، کورونا وائرس کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے لیکن معاشی مشکلات کو پیش نظر رکھتے ہوئے لاک ڈائون میں نرمی کر کے کاروبار کھولا گیا ہے اس لئے ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کیا جائے ،لیگی رکن اسمبلی حنا پرویز بٹ کی جانب سے اربوں کی کرپشن کرنے والے شریف خاندان کی اہم رکن مریم نوازکو ’’ارطغرل ‘‘سے تشبیہ دینا انتہائی مضحکہ خیز ہے ،شریف خاندان کی چاپلوسی کا غیر معمولی کارنامہ سر انجام دینے پر لیگی رکن کانام گنیز بک آف ورلڈریکارڈ میںدرج ہونا چاہیے
۔میڈیا کے لئے جاری کئے گئے اپنے ویڈیو بیان میں ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کورونا وائرس کے خلاف تمام اقدامات کی خود نگرانی کر رہے ہیں جبکہ اپوزیشن کمروں میںبیٹھ کر منفی پراپیگنڈا کرنے میں مصروف ہے جو قابل مذمت ہے ۔ اپوزیشن نے تہیہ کر رکھا ہے کہ ہم نے حکومت کے کسی بھی کام کی تحسین نہیں کرنی اور عوام میں مایوسی پھیلانی ہے جو قابل مذمت رویہ ہے ۔
انہوںنے کہا کہ عوام سے اپیل ہے کہ خود کوگھروں تک محدود رکھیں اورانتہائی ضرورت کے وقت باہر نکلیں ، اس دوران بھی اپنی جان کی حفاظت کے لئے ایس او پیز پر عملدرآمد کیا جائے ۔ انہوںنے مزید کہا کہ شریف خاندان نے کرپشن کے معرکے سرکئے ہیں لیکن حنا پرویز بٹ اپنے سیاسی آقائوں کی خوشنودی میں اس قدر آگے چلی جائیں گی کوئی اس کا سوچ بھی نہیں سکتاتھا۔
کرپشن میں لتھڑی قیادت کو ’’ ارطغرل‘‘ کی نظر سے دیکھنے والوں کوشرم آنی چاہیے ،حنا پرویز بٹ آنکھیں کھولیں انہیں مریم کی شکل میں ’’ارطغرل‘‘ نہیںبلکہ کرپشن کی دیوی نظر آئے گی۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)سے وابستگی رکھنے والے اب شریف خاندان کی کرپشن کادفاع کرنے سے عاجز آ چکے ہیں لیکن حنا پرویز بٹ جیسے کچھ لوگ اب بھی اپنے سیاسی مفادات کیلئے ان کاسورج طلوع ہونے کی آس لگائے بیٹھے ہیں جو دیوانے کاخواب ہے۔
کورونا وائرس کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے لیکن معاشی مشکلات کو پیش نظر رکھتے ہوئے لاک ڈائون میں نرمی کر کے کاروبار کھولا گیا ہے، ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ، اہم ترین خبر کی مکمل تفصیلات جاننے کیلئے لنک پر کلک کریں
485












