مہر رفیق بھاگت نائب تحصیلدار تحصیل اٹھارہ ہزاری شاندار سروس کرنے کے بعد ریٹائرڈ ہوگئے
گڑھ_مہاراجہ (سٹارنیوز)محکمہ مال سے اپنے عملی سفر کا آغاز بطور مالی پٹواری کرنے والے ایک فرض شناس مہر محمد رفیق بھاگت صاحب اور دیانتدار سرکاری ملازم نے اپنی محنت، قابلیت اور بہترین کارکردگی کی بدولت بتدریج ترقی کی منازل طے کیں۔مالی پٹواری کے عہدے سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے کے بعد انہوں نے گرداور کے فرائض سرانجام دیے اور بعد ازاں اپنی محنت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی بدولت نائب تحصیلدار کے عہدے تک پہنچے۔
محکمہ مال میں دورانِ ملازمت انہوں نے اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھائیں اور مختلف عہدوں پر خدمات انجام دیں۔
رپورٹ ۔ ذیشان المانی













