چک نورنگ جہانیاں میں نمبرداران کنونشن، سید مصیب شاہ کی دستار بندی
چک نورنگ جہانیاں: نمبرداران کنونشن کے موقع پر چک نورنگ جہانیاں میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں حلف برداری، دستار بندی اور معزز نمبرداران کی خدمات و کردار کو بھرپور انداز میں سراہا گیا۔
تقریب کے دوران سید مصیب شاہ صاحب، چک نورنگ جہانیاں کی دستار بندی کی گئی۔ اس موقع پر شرکاء نے انہیں دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی عزت، وقار اور عوامی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی تحصیلدار چوہدری اقبال منڈ صاحب نے نمبرداران کنونشن کے لیے محکمہ مال کے دفتر میں ایک کمرے کے قیام کا اعلان کیا۔ اس اہم اقدام پر تمام نمبرداران نے تحصیلدار چوہدری اقبال منڈ صاحب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے نمبرداران کی سہولت، اتحاد اور باہمی رابطے کے لیے قابلِ تحسین قدم قرار دیا۔
تقریب میں نواب سرفراز، ضلعی صدر، نواب ثمر عباس جھنگ، رانا اکبر علی، رانا اختر علی، مہر جاوید سبانہ، اختر عباس خان رجبانہ، کرم خان، مخدوم خضر عباس، میاں اسحاق جھنڈیر نمبردار، اسد عباس بلوچ نمبردار، چیف آرگنائزر ملک غضنفر عباس سمیت دیگر معزز نمبرداران، میڈیا پرسنز اور معزز مہمانوں نے شرکت کی۔
شرکاء نے سید مصیب شاہ صاحب کو دستار بندی کی مبارکباد پیش کی اور مہمانِ خصوصی تحصیلدار چوہدری اقبال منڈ صاحب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے نمبرداران کی سہولت اور اتحاد کے لیے ایک اہم اور مثبت قدم اٹھایا۔
تقریب کے اختتام پر دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ تمام معزز نمبرداران کو عوام کی خدمت، اپنے فرائض کی بہترین ادائیگی اور علاقے کی بہتری کے لیے کردار ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔













