احمدپورسیال، پیر عبد الرحمن پیٹرولنگ پوسٹ کی کاروائی، دوران چیکنگ اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا

احمدپورسیال(، سٹارنیوز)پیر عبد الرحمن پیٹرولنگ پوسٹ کی کاروائی، دوران چیکنگ اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پیٹرولنگ پوسٹ حضرت پیر عبد الرحمن کے انچارج اے ایس آئی آصف رضا گوندل ہمراہ سرکاری ملازمان محمد بلال محمد یوسف محمد نصیر کشمیر کالونی کے مقام پر ناکے پر گاڑیوں میں مشکوک افراد کی چیکنگ کر رہے تھے اس دوران ایک شخص کا شناختی کارڈ نمبر چیک کیا گیا تو وہ اسلام آباد کے تھانہ کوہسار کا مطلوب اشتہاری ملزم نکلا جس کی شناخت عمر حیات ولد محمد یوسف سکنہ تحصیل بھوانہ ضلع چنیوٹ کے نام و پتہ سے ہوئی جسے حراست میں لیکر تھانہ احمدپورسیال کی حوالات میں بند کروا دیا گیا

# رپورٹ حبیب منظر نمائندہ روزنامہ جنگ جیو نیوز
احمدپورسیال 03027691808