ضلع کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ان کے مسائل کا بروقت حل ان کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے تمام سرکاری افسران پر زور دیا کہ وہ خلوص نیت سے عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں اور شہریوں کو ان کی دہلیز پر فوری انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں ڈپٹی کمشنر ٹوبہ

ٹوبہ ٹیک سنگھ (محمد زاہد مجید انور سے)ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ ماہم آصف ملک نے کہا ہے کہ ضلع کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ان کے مسائل کا بروقت حل ان کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے تمام سرکاری افسران پر زور دیا کہ وہ خلوص نیت سے عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں اور شہریوں کو ان کی دہلیز پر فوری انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کی ڈسٹرکٹ انجمن صحافیاں کے ضلعی صدر محمد زاہد مجید انور سے خصوصی ملاقات کے دوران کیا۔ ڈپٹی کمشنر ماہم آصف ملک نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ہمہ وقت عوامی فلاح و بہبود کیلئے متحرک ہے اور ہر شعبے میں شفافیت، میرٹ اور خدمت کے اصولوں کو مقدم رکھا جا رہا ہے۔انہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور متعلقہ محکموں کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں پر کڑی نظر رکھیں اور من مانی قیمتیں وصول کرنے والوں کے خلاف بلاتاخیر کارروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی بھی علاقے سے ناجائز منافع خوری یا ذخیرہ اندوزی کی شکایت موصول ہوئی تو متعلقہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کو ذمہ دار ٹھہرایا جائے گاڈپٹی کمشنر نے اس بات پر بھی تشویش کا اظہار کیا کہ دالوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے، جس کے اثرات مقامی سطح پر بھی مرتب ہو رہے ہیں۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ وہ اس ضمن میں جامع حکمت عملی اختیار کریں تاکہ عوام کو مہنگائی کے منفی اثرات سے بچایا جا سکے۔*