جھنگ: سابقہ صوبائی وزیر و مرکزی صدر سنی علماء کونسل شیخ حاکم علی اور قائد جھنگ حافظ خالد محمود جھنگوی کی نئے تعینات ہونے والے ڈی سی جھنگ کیپٹن (ر) عبدالرحمن رانا سے ملاقات

جھنگ: سابقہ صوبائی وزیر و مرکزی صدر سنی علماء کونسل شیخ حاکم علی اور قائد جھنگ حافظ خالد محمود جھنگوی نے نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی کمشنر جھنگ کیپٹن (ر) عبدالرحمن رانا سے ڈی سی آفس جھنگ میں خوشگوار ملاقات کی۔

ملاقات میں ضلع جھنگ کے مقامی مسائل، امن و امان، عوامی فلاح و بہبود اور باہمی تعاون کے فروغ پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

اس موقع پر جھنگ جیل سپرنٹینڈنٹ اور شیخ معاذ بھی موجود تھے۔

رہنماؤں نے ڈی سی جھنگ کو نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

*منجانب: ترجمان سنی علماء کونسل ضلع جھنگ*