دفاع پاکستان کے موقع پر پرچم کشائی، ریلی کا انعقاد، اور یوم دفاع کا کیک کاٹا گیا

گڑھ_مہاراجہ(:نمائندہ خصوصی) یومِ دفاع پاکستان کے موقع پر پرچم کشائی، ریلی کا انعقاد، اور یوم دفاع کا کیک کاٹا گیا، تفصیلات کے مطابق گڑھ مہاراجہ میں 6 ستمبر یومِ دفاع پاکستان کے حوالے سے میونسپل کمیٹی گڑھ مہاراجہ میں پروقار پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے بعد اللہ چوک تک ریلی نکالی گئی، جس میں امیدوار برائے ایم پی اے خان امیر عباس خان سیال اور اسسٹنٹ کمشنر احمدپور سیال محمد نوید حیدر سمیت شہریوں نے شرکت کی۔ شرکاء نے پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے وطنِ عزیز کے دفاع کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ ریلی کے بعد میونسپل کمیٹی گڑھ مہاراجہ میں کیک کاٹا گیا،
اس موقع پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی گڑھ مہاراجہ قاسم بشیر، شیخ امتیاز احمد رحمانی، رانا محمد اسلم، مہر آصف بھاگت، خضر خان بلوچ، حاجی مجید دراج، سجاد علوی، ڈاکٹر زاہد منظور، جاوید جٹ، سمیت سیاسی سماجی کاروباری شخصیات سمیت میڈیا نمائندگان نے بھی شرکت کی،

رپورٹ محمد عمر فاروق