جھنگ میں پہلے ڈیجیٹل میڈیا کلب کی پہلی مشاورتی میٹنگ،
20 سے زائد سوشل میڈیا ایکٹوسٹس کی شرکت

جھنگ( سٹارنیوز)جھنگ میں پہلے ڈیجیٹل میڈیا کلب کے قیام کے حوالے سے ایک اہم مشاورتی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، جس میں شہر بھر سے 20 سے زائد سوشل میڈیا ایکٹوسٹس، ویلاگرز اور ڈیجیٹل میڈیا سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔ شرکاء نے ذمہ دارانہ اور مثبت ڈیجیٹل صحافت کے فروغ، عوامی مسائل کو مؤثر انداز میں اجاگر کرنے اور جھنگ کے مثبت تشخص کو دنیا کے سامنے پیش کرنے کے لیے متحد ہو کر آگے بڑھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
میٹنگ کے دوران سینئر آر جے شمس خان نے ڈیجیٹل میڈیا کلب کے منشور اور بنیادی مقاصد کے حوالے سے شرکاء کو بریفنگ دی، جبکہ جرنلسٹ سید عدنان نور نے کلب کے مستقبل کے لائحہ عمل، تنظیمی معاملات اور آئندہ کی سرگرمیوں کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کیا۔ اس موقع پر کلب کی ممبرشپ حاصل کرنے کے طریقہ کار، ضروری شرائط اور دیگر اہم امور پر بھی تفصیلی روشنی ڈالی گئی۔
اینکر پرسن فہیم عباس راہی نے میٹنگ میں شریک تمام سوشل میڈیا ایکٹوسٹس خوش آمدید کہا ان کا شکریہ ادا کیا اور باری باری شرکاء کا تفصیلی تعارف کروایا
اس موقع پر مختلف ممبران نے ڈیجیٹل میڈیا کلب کی فعالیت اور بہتری کے حوالے سے اپنی قیمتی تجاویز بھی پیش کیں، جن پر شرکاء نے غور و خوض کیا۔
میٹنگ میں جھنگ یونین آف جرنلسٹس کے صدر معصب فاروق، جرنلسٹ ملک محمد اکمل اور رانا غلام عارف نے بھی شرکت کی۔ انہوں نے جھنگ میں ڈیجیٹل میڈیا کلب کی بنیاد رکھنے کے اقدام کو سراہتے ہوئے سوشل میڈیا ایکٹوسٹس کے اس عزم کو خوش آئند قرار دیا اور کلب کے لیے ہر ممکن تعاون اور ساتھ چلنے کی یقین دہانی کروائی۔
شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ڈیجیٹل میڈیا کے پلیٹ فارم کو مثبت، ذمہ دارانہ اور تعمیری انداز میں استعمال کرتے ہوئے جھنگ کے عوامی مسائل کو اجاگر کیا جائے گا، شہر کے مثبت تشخص کو فروغ دیا جائے گا اور متعلقہ اداروں تک عوام کی آواز مؤثر انداز میں پہنچانے کے لیے باہمی تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔
مشاورتی میٹنگ میں ایف ایم ریڈیو کے سینئر آر جے اسلم ذوق، ڈائریکٹر ایف ایم ریڈیو آصف اقبال، سوشل میڈیا ایکٹوسٹس نبیل حیدر خان ،فیصل قریشی، ندیم عباس پومی، نعیم قیصر، قیصر چغتائی ، فخر عباس چغتائی ، غلام شبیر، حمزہ حیات ، جھنگوی ویلاگر
فوڈ ویلاگر معین یسین، ثقلین شیخانہ ، اویس سیال نے شرکت کی ۔