گورنمنٹ ہائی سکول گدارہ میں تقریب تجدیدعہد۔طلبہ سے پاکستان کیلئے قومی حلف شیخ امتیازرحمانی نے لیا

گڑھ مہاراجہ( نمائندہ خصوصی)گورنمنٹ ہائی سکول گدارہ میں تقریب تجدیدعہد۔طلبہ سے پاکستان کیلئے قومی حلف شیخ امتیازرحمانی نے لیا۔تفصیلات کے مطابق سی ای او ایجوکیشن جھنگ تنویراحمد غزالی اور ڈی ای او جھنگ مسز ناصرہ پروین کی ہدایات کے مطابق گورنمنٹ ہائی سکول گدارا تحصیل احمدپورسیال میں تھیم أف منتھ کے تحت پلیج فار پاکستان کے عنوان سے تقریب کا انعقاد کیاگیا۔طلبہ کودرس اخلاق اور پاکستان سے وفاداری کے متعلق مختلف نکات سے أگاہ کیاگیا۔طلبہ نے یہ عہدکیا کہ وہ بطور پاکستانی “پاکستان کے اسلامی و ثقافتی ورثےکا تحفظ کریں گے۔ہمیشہ سچائی اور ایمانداری سے کام کرین گے۔پاکستان کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کے تحفظ کیلئے کوئی دقیقہ فرو گزاشت نہیں کریں گے۔پاکستان زندہ باد کے پر کشش نعروں تقریب اختتام پزیر ہوئی۔طلبہ سے قومی وفاداری کا حلف انچارج امور طلبہ شیخ امتیازرحمانی نے لیا۔ اس مو قع پر پرنسپل محمد افضل جعفری،محمد شفیع بھاگت،منور علی،لعل خان،صفدر علی سمیت دیگر اساتذہ کرام۔بھی موجود تھے