ٹوبہ ٹیک سنگھ میں صفائی ستھرائی کا عمل مزید مؤثر بنانے کیلئے خصوصی اقدامات جاری،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق شہر کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنانے کیلئے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں: چوہدری نواز گجر
*ٹوبہ ٹیک سنگھ (محمد زاہد مجید انور سے) اسسٹنٹ منیجر آپریشن ستھرا پنجاب سٹی ٹوبہ ٹیک سنگھ چوہدری نواز گجر نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ ماہم آصف ملک کی ہدایات پر اور مینجنگ ڈائریکٹر ستھرا پنجاب و ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میونسپل سروسز ڈاکٹر محمد طارق عثمان کی زیر نگرانی شہر بھر میں صفائی ستھرائی کے نظام کو مزید مؤثر اور منظم بنانے کیلئے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ستھرا پنجاب سٹی ٹوبہ ٹیک سنگھ کی ٹیمیں شہر کے مختلف علاقوں، اہم شاہراہوں، بازاروں، گلی محلوں اور عوامی مقامات پر صفائی کے عمل کو یقینی بنانے کیلئے متحرک ہیں، جبکہ صفائی کے نظام کی مسلسل نگرانی بھی کی جا رہی ہے تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کیا جا سکے۔چوہدری نواز گجر نے کہا کہ صفائی ستھرائی صرف سرکاری اداروں کی ذمہ داری نہیں بلکہ اس میں شہریوں کا تعاون بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ شہری اپنے گھروں، دکانوں اور کاروباری مراکز کا کوڑا کرکٹ مقررہ مقامات پر ڈالیں اور صفائی کے عملے کے ساتھ بھرپور تعاون کریں تاکہ شہر کو صاف رکھنے کے اقدامات مزید مؤثر بنائے جا سکیں۔انہوں نے کہا کہ شہر کی خوبصورتی اور صفائی کو برقرار رکھنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور صفائی کے عمل میں غفلت یا کوتاہی کی گنجائش نہیں۔ صفائی عملہ اپنے فرائض ذمہ داری اور محنت سے سرانجام دے رہا ہے، جبکہ متعلقہ افسران فیلڈ میں صفائی کے انتظامات کا جائزہ بھی لے رہے ہیں۔اسسٹنٹ منیجر آپریشن نے مزید کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام کا بنیادی مقصد شہریوں کو صاف ستھرا ماحول، بہتر صفائی کی سہولیات اور خوبصورت شہری فضا فراہم کرنا ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور ستھرا پنجاب کی ٹیمیں باہمی رابطے کے ساتھ صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنانے کیلئے کوشاں ہیں اور آنے والے دنوں میں اس حوالے سے مزید مؤثر اقدامات بھی کیے جائیں گے۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے شہر کو صاف رکھنے کیلئے انتظامیہ اور ستھرا پنجاب کی ٹیموں کا ساتھ دیں، کوڑا کرکٹ سڑکوں، گلیوں اور کھلے مقامات پر پھینکنے سے گریز کریں اور ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں، کیونکہ حکومتی اقدامات کے ساتھ عوامی تعاون ہی سے ٹوبہ ٹیک سنگھ کو حقیقی معنوں میں صاف، سرسبز اور خوبصورت شہر بنایا جا سکتا ہے۔*













