حرمین شریفین ہماری ریڈ لائن ہیں اور مکہ مکرمہ و مدینہ منورہ کی مقدس سرزمین پر کسی بھی قسم کا حملہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا سربراہ سنی علماء کونسل

کمالیہ( سٹارنیوز)سربراہ سنی علماء کونسل پاکستان مولانا محمد احمد لدھیانوی نے کہا ہے کہ حرمین شریفین ہماری ریڈ لائن ہیں اور مکہ مکرمہ و مدینہ منورہ کی مقدس سرزمین پر کسی بھی قسم کا حملہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گاسربراہ سنی علماء کونسل کا کہنا تھا کہ حرمین شریفین پر حملہ پوری امت مسلمہ پر حملہ ہے جس کی حفاظت کے لیے جانوں کا نذرانہ دینے سے بھی دریغ نہیں کریں گے مولانا محمد احمد لدھیانوی نے مطالبہ کیا کہ پاکستان اور ترکیہ اب سعودی عرب کی حفاظت کے لیے عملی طور پر میدان میں آئیں انہوں نے دعویٰ کیا کہ حرمین شریفین پر ہونے والے ڈرون حملوں میں امریکہ اور ایران کی مبینہ پشت پناہی حاصل ہے جبکہ حوثیوں کے ان سرپرستوں سے پورا عالم واقف ہے انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایران اور اسرائیل جنگ کے اصل حقائق جلد سامنے آ جائیں گے اس موقع پر انہوں نے جمعہ کے روز ملک بھر کی مساجد میں حرمین شریفین پر حملوں کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا پریس کانفرنس میں صدر سنی علماء کونسل آزاد کشمیر حاجی تصدق حسین اور نائب صوبائی صدر پنجاب مولانا لطف اللہ لدھیانوی بھی موجود تھے