سنی علماء کونسل تحصیل احمدپورسیال کے زیر اہتمام جامعہ مسجد عثمانیہ گڑھ موڑ میں 6 ستمبر یوم تاسیس و دفاع صحابہ کانفرنس تربیتی کنونشن کا انعقاد

گڑھ_مہاراجہ (سٹار نیوز)تفصیلات کے مطابق جامعہ مسجد عثمانیہ گڑھ موڑ میں 6 ستمبر جھنگ میں ہونے والے بڑے اجتماع کے سلسلے میں ایک تربیتی کنونشن کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت مولانا ممتاز فاروقی نے کی۔ کنونشن سے مولانا تاج حنفی اور مولانا مفتی عمرحیدری نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے شرکاء سے گفتگو کی اور تربیتی و اصلاحی امور پر روشنی ڈالی۔ مقررین نے 6 ستمبر یومِ تاسیس کے حوالے سے جھنگ میں بڑے جلسہ کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی، اور پروگرام کی اہمیت، دینی و معاشرتی ذمہ داریوں اور باہمی اتحاد و اتفاق کی ضرورت پر زور دیا۔
اس موقع پر مرکزی صدر جھنگ ڈویژن بناؤ تحریک رائے انصر صدیقی، شیخ محمد عارف، چوہدری حسن معاویہ جٹ، مولانا عبدالرحمن عثمانی، عبدالغفور لوہار، مولانا صفدر مرالی، قاری احسان، سمیت علماء کرام، مذہبی شخصیات اور کارکنان سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ کنونشن کے اختتام پر ملکی سلامتی، استحکام اور امتِ مسلمہ کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

رپورٹ ملک عرفان حیدر سٹاف رپورٹر سٹارنیوز