للہ فاؤنڈیشن خدمتِ انسانیت کا منفرد نام اور کردار، سہرا ریاض بہار ہے — ظفر اقبال باجوہ*سو خاندانوں کی اجتماعی شادیوں کا کامیابی سے انعقاد، بے تاج بادشاہ ظفر باجوہ ہیں — ریاض بہار، چیئرمین للہ فاؤنڈیشن یو کے*للہ فاؤنڈیشن کی فلاحِ انسانیت کے کام کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں — ظفر احمد، اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ*ٹیم للہ فاؤنڈیشن کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں — قاسم خان سیال*یہ پچاس لڑکیاں میری بیٹیوں کی مانند ہیں — لطیف انقلابی، بانی فاؤنڈیشن آزاد کشمیر

گڑھ مہاراجہ (امتیاز شیخ سے)للہ فاؤنڈیشن خدمتِ انسانیت کا منفرد نام اور کردار، سہرا ریاض بہار ہے — ظفر اقبال باجوہ*سو خاندانوں کی اجتماعی شادیوں کا کامیابی سے انعقاد، بے تاج بادشاہ ظفر باجوہ ہیں — ریاض بہار، چیئرمین للہ فاؤنڈیشن یو کے*للہ فاؤنڈیشن کی فلاحِ انسانیت کے کام کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں — ظفر احمد، اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ*ٹیم للہ فاؤنڈیشن کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں — قاسم خان سیال*یہ پچاس لڑکیاں میری بیٹیوں کی مانند ہیں — لطیف انقلابی، بانی فاؤنڈیشن آزاد کشمیر*تفصیلات کے مطابق:*للہ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام 50 مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی ایک پروقار اور شاندار تقریب رائل مارکی شورکوٹ میں منعقد ہوئی۔تقریب میں للہ فاؤنڈیشن کے چیئرمین حاجی ریاض بہار، بانی محمد لطیف انقلابی، اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ ظفر احمد، چوہدری ظفر اقبال باجوہ، چوہدری فیصل مقصود چیمہ، قاسم علی خان سمیت دیگر معزز مہمانوں نے خصوصی شرکت کی اور شرکاء سے اظہارِ خیال کرتے ہوئے مستحق خاندانوں کے لیے اس فلاحی اقدام کو قابلِ تحسین قرار دیا۔
للہ فاؤنڈیشن کی جانب سے تمام 50 جوڑوں کو گھریلو استعمال کا جہیز کا مکمل سامان، نقد رقم اور خصوصی تحائف پیش کیے گئے، تاکہ نئے ازدواجی سفر کا آغاز کرنے والے جوڑوں کو سہولت فراہم کی جا سکے۔اس تقریب میں مرکزی صدر جھنگ ڈویژن بناؤ تحریک رائے انصر صدیقی، بانی پریس کلب گڑھ مہاراجہ شیخ امتیاز احمد رحمانی، شیخ محمد حسین، ملک محمد خان اعوان، نعیم اظہر، نوید انجم، ناصر علی خان، رضوان قدیر چیمہ، مہر محسن ڈب، خضر خان بلوچ، ملک احسان اللہ کمبوہ، رانا محمد اسلم، عزیر اللہ خان، چوہدری لیاقت میو، عمران بوسن، محمد عمر فاروق، لاڈلا عمر بھٹی،اقبال مولائی۔غلام شبیرمیو۔اےڈی بھاگت۔مسٹر شبیر۔رانا سلیم۔امتیاز سیال سمیت سماجی، سیاسی، صحافتی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات، دلہا دلہن کے عزیز و اقارب، رشتہ داروں اور معززین نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی۔شریک تمام مہمانوں، عزیز و اقارب اور شرکاء کے لیے کھانے کے بہترین انتظامات بھی کیے گئے تھےشرکاء نے للہ فاؤنڈیشن کی ٹیم چوہدری ظفر اقبال باجوہ، عمران مہدی، رانا محمد نعیم، گوہر علی خان، مس شناوش، ماہ نور، صابر علی جامی، رانا اشتیاق، رانا خالد، انصر علی تابش، چوہدری مزمل، ڈاکٹر لیلا رباب اور للہ فاؤنڈیشن کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے اسے معاشرے کے مستحق اور ضرورت مند خاندانوں کی خوشیوں میں شریک ہونے کی ایک خوبصورت مثال قرار دیا۔اجتماعی شادیوں کی اس تقریب نے نہ صرف 50 جوڑوں کی شادی کی بلکہ 100خاندانوں کی خوشیوں کو دوبالا کیا اور معاشرے میں فلاح و بہبود، بھائی چارے اور انسانیت کی خدمت کے جذبے کو بھی اجاگر کیا۔