ہائی سکول گدارہ میں تقسیم سکاؤٹس سرٹیفیکیٹ کی تقریب۔ ہمارے طلبہ قوم کا روشن مستقبل ہیں۔ طاہر عباس۔تفصیلات کے مطابق گونمنٹ ہائی سکول گدارہ کے ہونہار طلبہ کے اعزاز میں
گڑھ مہاراجہ (نمائندہ خصوصی)ہائی سکول گدارہ میں تقسیم سکاؤٹس سرٹیفیکیٹ کی تقریب۔ ہمارے طلبہ قوم کا روشن مستقبل ہیں۔ طاہر عباس۔تفصیلات کے مطابق گونمنٹ ہائی سکول گدارہ کے ہونہار طلبہ کے اعزاز میں تعطیلات موسم گرما میں مری میں منعقدہ سکاؤٹس کیمپ کے شرکاء کیلیے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔گفتگو کرتے ہوئے انچارج امور طلبہ کمیٹی طاہر عباس نے کہاکہ طلبہ کسی بھی قوم کا روش مستقبل ہوا کرتے ہیں۔ أج کے نو نہالان کل کے معمار وطن ہیں۔ ہم نصابی سرگرمیوں کے فروغ سے طلبہ کے ٹیلنٹ کو نکھارنے میں مدد ملتی ہے۔شیخ امتیازرحمانی نے سکاؤٹس سرٹیفیکیٹ حاصل کرنے والے طلبہ کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پرصفدرعلی، مہرمحمد شفیع بھاگت، منور علی اور ظفر خان کے علاوہ طلبہ کی کثیر تعداد بھی موجوتھی۔سکاؤٹس سرٹیفیکیٹ حاصل کرنے والے طلبہ میں زین عباس۔عبدالرحمن۔عون عباس۔رضوان حیدر۔زین حیدر سامل تھے۔













