تابناک ماضی اور شاندار نتائج کا حامل تعلیمی ادارہ
گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول
احمدپورسیال
تحریر: حبیب منظر

03027691808

گورنمنٹ ہائی سکول احمدپورسیال جسے شاندار کارکردگی کی روایات کے تسلسل میں محکمہ تعلیم حکومت پنجاب نے جولائی 2026 میں ہائیر سیکنڈری سکول کا درجہ دیکر آپ گریڈ کیا ہے

میٹرک کے حالیہ سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج میں بورڈ بھر میں مجموعی طور پر رزلٹ 88.44 % شرح کے ساتھ کامیابی حاصل کر کے ادارہ ہذا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے
جبکہ محکمہ تعلیم ڈسٹرکٹ جھنگ کی مجموعی طور پر بورڈ بھر میں 87.66 % تناسب سے ڈویژن بھر میں پہلی پوزیشن ہے جو کہ ضلع بھر کے درخشاں مستقبل اور بڑھتی ہوئی شرحِ خواندگی کے ساتھ تعلیمی ترقی کے جاری سفر کا عملی نمونہ ہے
جسکا سہرا چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ڈسٹرکٹ جھنگ تنویر احمد غزالی کے سر ہے

بلاشبہ سابقہ شاندار نتائج کی بناء پر اس عظیم مادر علمی کو اپ گریڈ کر کے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول کا درجہ دینا
محکمہ تعلیم کا دیر آید درست آید کا مصداق خوش آئیند فیصلہ ہے جسے بہت پہلے لیا جانا چاہیئے تھا

1850 میں اس عالی شان علمی درسگاہ میں پرائمری کلاسوں کا اجراء ہوا
1898 میں 48 سالوں بعد یہاں پر مڈل کلاسز کی تعلیم کا سلسلہ شروع ہو گیا
اور
1948 میں نصف صدی کے اواخر میں 50 برس کے بعد 39 کنال 16 مرلے پر مشتمل اس عظیم جامعہ طرز ادارے کو ہائی سکول کا درجہ مل گیا
جس میں 20 کنال میں سپورٹس گراؤنڈ اور 6 کنال 4 مرلے پر ہاسٹل کی عمارت تھی جہاں پر چاروں اطراف کے اضلاع کی حدود کم و بیش 100 کلومیٹر کے فاصلے سے تشنگان علم اقامتی عمارت میں بغیر کسی کرائے / فیس کے قیام کرتے اور زیور تعلیم سے آراستہ ہوتے

سالانہ امتحانات 1992 میں جماعت دہم کے ساتھیوں کے ہمراہ راقم کو بھی اس ہاسٹل میں قیام کرنے کا موقع ملا
استاد محترم چوہدری عبدالسلام آف جھنگ بطور انچارج، ہاسٹل میں رہائش پذیر تھے

عظیم اساتذہ کرام ہیڈماسٹر/ پرنسپل صاحبان جن میں قاضی میاں غلام محمد، ملک محمد اقبال، مہر غلام عباس خان سیال، غلام سرور خان، چوہدری محمد رمضان میو، چوہدری حفیظ الرحمن، چوہدری حبیب احمد میو، بشیر احمد ساقی کے نام قابل ذکر ہیں
علمی و ادبی
نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں بالخصوص سپورٹس اور علمی مقابلہ جات میں سید محمود الحسن شاہ بخآری، مہر نصرت علی گل ، بشیر احمد ساقی اور رضوان ظفر گوندل کی ادارہ ہذا کے طلباء کی تخلیقی صلاحیتوں کو اُجاگر کرنے میں مثالی خدمات ہیں

2026 میں گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول احمدپورسیال کا درجہ حاصل کرنے والی اس عالی شان علمی عمارت نے ملک و قوم کو بے شمار انجینئرز ڈاکٹرز پروفیسرز سائنسدان ادیب شاعر سیاستدان دانشور علماء کرام، بیورو کریٹس ، وزیر مشیر، داخلی، خارجی و دفاعی شعبوں میں اعلی عہدوں پر خدمات سر انجام دینے والے Intellectuals کی بڑی افرادی قوت تیار کر کے دی اور یہ سلسلہ جاری ہے

مگر اسکا Reward
اس عظیم عالی شان علمی درسگاہ کو 2026 میں 77 سال بعد ہائیر سیکنڈری سکول کا درجہ دے کر دیا گیا جو کہ کئی طرح کے مسائل کا شکار ہے
تدریسی سٹاف بہت محنتی ہے مگر درجہ چہارم کے سٹاف کی عدم دستیابی کسی بھی ادارے کی ترقی و تنزلی میں بڑی اہمیت کی حامل ہے
اس لیے ہائی سے فقط ہائیر کا درجہ دینا کافی نہیں
بلکہ محکمہ تعلیم حکومت پنجاب کی جانب سےجدید عصری ضرورتوں کے مطابق گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول احمدپورسیال میں جدید سہولیات، ضروریات اور سٹاف کی کمی کو فوری پورا کرنا بھی وقت کا اہم تقاضا ہے

اس میں کوئی شک نہیں کہ نامساعد حالات میں انچارج پرنسپل بشیر احمد ساقی نے ادارہ ہذا کی باگ دوڑ سنبھال کر اسے ایک بار پھر تعلیمی مقابلوں کا روڈ میپ فراہم کر دیا ہے اور نونہالان وطن کی بہتر تعلیم و تربیت کیلئے دن رات کوشاں ہیں

حالیہ امتحانی نتائج میں کل نمبروں 1200 میں سے ادارہ ہذا کے ہونہار طلباء جن میں سے عاطف رضا نے 1072 ، محمد مدثر نے 1040 ، سکندر حیات نے 1004 نمبروں کے ساتھ بالترتیب پہلی دوسری اور تیسری پوزیشنیں حاصل کیں
پہلے نمبر پر 4 طلبا نے اے پلس گریڈ، دوسرے نمبر پر 36 طلبا نے اے گریڈ اور تیسرے نمبر پر 80 طلبا نے بی پلس گریڈ کے ساتھ کامیابی حاصل کر کے اپنے اساتذہ کرام کا سر فخر سے بلند کر دیا

مقامی شہریوں اور والدین نے حالیہ امتحانی نتائج میں طلبا کی شاندار کارکردگی پر انچارج پرنسپل بشیر احمد ساقی اور اساتذہ کرام سے اظہار تشکر کرتے ہوئے انہیں دلی مبارکباد پیش کی ہے
# رپورٹ حبیب منظر نمائندہ روزنامہ جنگ جیو نیوز
احمدپورسیال 03027691808
نوٹ: محترم احباب سے گزارش ہے کہ کاپی کیے بغیر شیئر کر سکتے ہیں