پنجاب ٹیچرز یونین ڈسٹرکٹ جھنگ کا اہم اجلاس بمقام غزالی ماڈل مڈل سکول یوسف شاہ روڈ جھنگ صدر زیر سرپرستی حاجی شمشاد حسین منعقد ہوا اجلاس کا اغاز ایات رب جلیل سے ہوا جس کی سعادت جنرل سیکرٹری میاں عابد سلیم بھٹہ
نے حاصل کی نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ والہ وسلم اصف ہاشمی نے پیش کی اجلاس کا ایجنڈا بیان کرتے ہوئے ضلعی میڈیا ایڈوائزر مہر محمد شریف نے کہا کہ ESTs کی پروموشن پہلے کی جائے نہ کہ PSTs تاکہ خالی ہونے والی ESTs کا استفادہ پروموٹ ہونے والے PSTs تاکہ پروموٹ ہونے والے ای ایس ٹیز کو اپنے نزدیکی علاقے میں ایڈجسٹمنٹ ہو سکے اجلاس میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ پرموشن لسٹ پر ہونے والے اعتراضات کو فل فور دور کیا جائے اجلاس میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ حکومت پنجاب کے نوٹیفکیشن کے مطابق پانچ سالہ اے سی ار پر عمل درامد کیا جا اMC کیڈرز کو فل فور پروموشن لسٹ میں شامل کیا جائے
ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر ایلیمنٹری/ مردانہ جھنگ کی
طرف سے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس افسر جھنگ کو کنونس الاؤنس کٹوتی کا لیٹر بھی تحریر کیا گیا جب کہA 32 جبرا جبرا کنونس الاؤنس بھی وصول کیا جا رہا ہے پنجاب ٹیچرز یونین جھنگ اس ڈبل کٹوتی پر اساتذہ پر تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے پنجاب ٹیچرز یونین ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر سے پرزور مطالبہ کرتی ہے کہ اس ڈبل کٹوتی کو فل فور بند کرائے تمام شریکین نے سیر حاصل گفتگو کی اور اجلاس میں سرپرست اعلی چیئرمین اور صدر اختیار سونپ دیا گیا کہ وہ تمام امور پر پالیسی بیان دیں گے اجلاس کا اختتام ملک و قوم کی سلامتی کی دعا کے ساتھ ہوا اور شریکین کے لیے پرتکلف چائے کا اہتمام بھی کیا گیا اجلاس میں سرپرست اعلی حاجی شمشاد حسین کے علاوہ ضلعی چیئرمین مہر فیاض حسین سیال ۔ضلعی صدر ملک عمر حیات حسام سینیئر نائب صدر سید شہرواعلی نائب صدر اول قاضی حسنین نائب صدر مہر محمد شریف ۔ضلعی جنرل سیکرٹری میاں عابد سلیم بھٹہ۔نائب صدر ریاض حسین شاکر نائب صدر محمد اصف ہاشمی تحصیل صدر مہر وسیم عباس سیال رانا قیصر عباس نون سینیئر نائب صدر تحصیل جھنگ لیگل ایڈوائزر ملک مدثر عباس اڈیٹر محمد عمران ربانی جنرل سیکرٹری تحصیل جھنگ رانا محمد اعظم صدر سٹی باڈی عبدالرازق قادری ضلعی نائب صدر ملک ناصر علی اور پنجاب ٹیچرز یونین کے اعزازی ممبر جناب بابر خان نے خصوصی شرکت کی