جھنگ ہونہار بیٹی عائشہ شبیر کا کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج میں ایم بی بی ایس میں داخلہ ملنے پر مبارکباد
گڑھ مہاراجہ (نمائندہ حصوصی) ہونہار بیٹی عائشہ شبیر کا کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج میں ایم بی بی ایس میں داخلہ ملنے پر مبارکباد*: پنجاب ٹیچرز یونین ضلع جھنگ کے نائب صدر غلام شبیر صاحب کی ہونہار بیٹی عائشہ شبیر نے ایف ایس سی پری میڈیکل گروپ میں ضلع جھنگ میں ٹاپ کیا تھا۔اپنی بھرپور محنت اور تیاری کے نتیجے میں ان کی خواہش کے مطابق پاکستان کے نامور اور نمبر ون میڈیکل کالج کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج لاہور میں ایم بی بی ایس میں داخلہ ہو گیا ہے۔اس شاندار کامیابی پر پنجاب ٹیچرز یونین اور آل ٹیچرز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں، سول سوسائٹی، والدین، اساتذہ اور طلباء نے عائشہ شبیر اور ان کے والدین کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔دریں اثنا آج ہی کے روز پنجاب ٹیچرز یونین ضلع جھنگ کے نائب صدر غلام شبیر صاحب کی سالگرہ بھی ہے۔ اس موقع پر بھی سول سوسائٹی، والدین، اساتذہ انور جپہ،محمد سعید،شیخ شفقت،محمدعمردراز،شیخ امتیازرحمانی اور طلباء نے انہیں سالگرہ کی مبارکباد پیش کی ہے۔علاقے میں دوہری خوشیوں پر ہر طرف خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
۔













