اساتذہ طلبہ کی تعلیم وترتیب پر بھرپور توجہ دیں اور غیر ضروری چھٹیوں سے پرہیز کریں ۔ناصرہ پروین۔سایکل سٹینڈزاور سولر سسٹم کی اپنی مددآپ کے تحت تنصیب اساتذہ کے تعاون کے بغیر نا ممکن تھا۔مسعود یزدانی
گڑھ مہاراجہ (نمائندہ خصوصی )اساتذہ طلبہ کی تعلیم وترتیب پر بھرپور توجہ دیں اور غیر ضروری چھٹیوں سے پرہیز کریں ۔ناصرہ پروین۔سایکل سٹینڈزاور سولر سسٹم کی اپنی مددآپ کے تحت تنصیب اساتذہ کے تعاون کے بغیر نا ممکن تھا۔مسعود یزدانی ۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری سکول ڈسٹرکٹ جھنگ ناصرہ پروین نے گزشتہ روز تحصیل شور کوٹ کے مختلف سکولوں میں اچانک وزٹ کیے، اور ان میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا ۔ پنجاب گورنمنٹ نے سکولوں کی چار دیواری اور کمروں کی تعمیر کی مد میں سکولوں کواضافی فنڈز فراہم کئے ہیں ۔ تاکہ ان کی ضروریات کو پورا کیا جاسکے ۔ اس سلسلہ میں گورنمنٹ ہائی سکول بدھ رجبانہ کا بھی اچانک وزٹ کیا اور سکول کا نظم و ضبط اور خوبصورتی کو خوب سراہا اور اساتذہ سے گفتگو کرتے کہا کہ طلبہ کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دیں تاکہ یہ معاشرے کے اچھے افراد بن کر ملک کی تعمیر وترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں ۔سربراہ ادارہ مسعود یزدانی نےادارہ کا وزٹ کرواتے ہوئے بتایا کہ سکول میں اپنی مدد آپ کے تحت سولر سسٹم کی تنصیب کی گئی ہے جس سے بجلی کے بلوں میں کافی کمی آئی ہے اور طلبہ کے لئے سائیکل سٹینڈ بھی بنایا گیا جو اساتذہ اور سکول کونسلز کے تعاون کے بغیر ناممکن تھا ۔آخر پر اضافی کمروں کے کام کو چیک کیا اور کام کو تسلی بخش قرار دیا ۔













