چناب کالج احمد پور سیال میں نئے پرنسپل کی تعیناتی
چناب کالج احمد پور سیال میں معروف ماہرِ تعلیم اور پاکستان ایئر فورس کے ریٹائرڈ آفیسر گروپ کیپٹن (ر) مرتضیٰ خان نے بطور پرنسپل اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔
گروپ کیپٹن (ر) مرتضیٰ خان ایک تجربہ کار ماہرِ تعلیم اور بہترین منتظم ہیں، جنہیں تعلیمی میدان میں تقریباً 29 سال کا وسیع تجربہ حاصل ہے۔ وہ پاکستان ایئر فورس کے مختلف ممتاز تعلیمی اداروں میں اہم عہدوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں، جن میں کالج آف ایروناٹیکل انجینئرنگ، کالج آف فلائنگ ٹریننگ، پی اے ایف ایئر مین اکیڈمی کراچی، قطر ایئر فورس اکیڈمی دوحہ، پری ٹریڈ ٹریننگ اسکول کوہاٹ اور فضائیہ اسکولز اینڈ کالجز شامل ہیں۔
ان اداروں میں آپ نے بطور رجسٹرار، لیکچرر/کنٹرولر آف ایگزامینیشنز، آفیسر کمانڈر، کوالٹی اشورنس آفیسر، سینئر ایجوکیشن آفیسر اور ڈپٹی ڈائریکٹر اکیڈمکس جیسے اہم عہدوں پر فرائض انجام دیے۔
آپ نے جامعہ پشاور سے فزکس میں گریجویشن اور ایم فل (میٹیریل سائنسز) مکمل کیا جبکہ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی سے ماسٹرز اِن وار اسٹڈیز کی ڈگری حاصل کی۔ اپنے شاندار کیریئر کے دوران آپ کو متعدد اعزازات اور تعریفی اسناد سے بھی نوازا گیا۔
ادارے کے اساتذہ اور طلبہ نے ان کی آمد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ان کی قیادت میں چناب کالج احمد پور سیال تعلیمی میدان میں مزید ترقی کرے گا اور کامیابیوں کی نئی منازل طے کرے گا۔













