ریٹائرمنٹ کے بعد مشتاق احمد کی تدریسی خدمات قابل تحسین ہیں۔ناصرہ پروین ڈی ای او سیکنڈری ایجوکیشن جھنگ

احمدپورسیال (نمائندہ خصوصی )ریٹائرمنٹ کے بعد مشتاق احمد کی تدریسی خدمات قابل تحسین ہیں۔ناصرہ پروین ڈی ای او سیکنڈری ایجوکیشن جھنگ۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر جھنگ میڈم ناصرہ پروین نے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول گڑھ مہاراجہ کے معائنے کے موقع پر ادارہ ہذا میں تعلیمی وتدریس کی خدمات سرانجام دینے والے ہونہار معلم جناب مشتاق احمد کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مشتاق احمد کی طرح اساتذہ ہمارے معاشرے کا فخر اور سرمایہ ہیں۔ سچ ہے کہ استاد کبھی ریٹائرڈ نہیں ہوتا۔انہوں نے دیگر اساتذہ کے لیے مشتاق احمد کو رول ماڈل قرار دیتے ہوئے ان کے نقش قدم پر چلنے کی کوشش کے لئے کہا۔اس موقع پر شیخ ظفرعباس، رانا آصف علی، غلام مصطفی چیمہ، شیخ امتیازرحمانی، منور حسین، محمد سبطین، نجف علی، ناصر عباس، جمشید ظفر، بھی موجود تھے