سابق صدر ہیڈماسٹرزایسو سی ایشن مسعود یزدانی کی ریٹائرمنٹ کے اعزاز میں پروقارالوداعی تقریب کا انعقاد
گڑھ مہاراجہ( نمائندہ خصوصی)سابق صدر ہیڈماسٹرزایسو سی ایشن مسعود یزدانی کی ریٹائرمنٹ کے اعزاز میں پروقارالوداعی تقریب کا انعقاد۔اپنی تینتیس سالہ تعلیمی سفر کو زندگی کا قیمتی ترین اثاثہ سمجھتا ہوں۔ مسعود یزدانی ۔ہیڈ ماسٹر۔مسعودیزدانی خوش گفتار ملنسار شخصیت کے حامل ہیں ۔تصوراقبال۔مدتوں تک ان کی نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں کو یادرکھا جائے گا۔اے ڈی عامر۔استاد کبھی ریٹائر نہیں ہوتا بلکہ طلبہ کی رگوں میں خون بن خدمت انسانیت کرتا ہے۔ امتیازرحمانی. ۔مسعود یزدانی سکول کےلیے ایک نعمت مترقبہ سے کم نہیں۔تھے اشفاق علی۔عمرعلی۔اخترفاروقی۔اساتذہ و طلبہ کا خطاب۔گورنمنٹ ہائی سکول بدھ رجبانہ شورکوٹ سے سابق صدر ہیڈماسٹرز ایسو سی ایشن شیخ مسعوداحمدیزدانی اپنی ساٹھ سالہ تعلیمی وانتظامی خدمات سے فراغت حاصل کر لی ہے۔ان کے اعزاز میں خوبصورت الوداعی تقریب منعقد کی گئی۔ڈھول کی تھاپ پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔مقررین میں اساتذہ و طلبہ و ممبران سکول کونسل نے بھرپوراندازمیں خراج تحسین پیش کیا۔تقریب میں محمدلطیف بھٹی۔تھل کمیونٹی لیڈر محمدحسین۔محمدنعیم۔کاظم علی۔زوہیب ممتاز۔امجد علی شاہ سمیت مہمانان۔اساتذہ و طلبہ کی کثیر تعداد موجودتھی













